خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچوں کے حقوق کا تحفظ

Posted On: 12 FEB 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 فروری 2021/ خواتین اور بچوں کی نشوونما کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر بچوں سے جنسی جرائم کے روک تھام (پی او سی ایس او ) کے قانون  کا جائزہ لیا ہے اور اس کے مطابق 2019 میں اس پی او سی ایس او قانون  میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ بچوں سے جنسی استحصال     کے معاملات سے موثر ڈھنگ سے نمٹا جاسکے۔ اس میں  ملک میں جہاں ایک طرف  بچوں  سے جنسی استحصال کو روکنے کے لئے  سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب  نئے قسم کے جرائم   کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پی او سی ایس او ترمیمی قانون 2019 کے  مطابق حکومت نے  پی او سی ایس او ضابطے  2020 نوٹی فائی کئے ہیں جس کا مقصد اس قانون کا موثر نفاذ ہے۔

*******

ش ح۔ ح ا۔ ج۔

uno-2156


(Release ID: 1702416)
Read this release in: English , Manipuri