مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر سنجے دھوترے نے تکنالوجیوں اورکاروباری لین دین کے تبادلے کے لئے ‘‘انڈیاٹیلی کام 2021’’ کاافتتاح کیا


تقریب میں 45ملکوں سے زیادہ ٹیلی کام خریداروں نے شرکت کی

Posted On: 03 MAR 2021 7:50PM by PIB Delhi

 

ab-2.jpg

ٹیلی کام آلات کی برآمدات کو فروغ دینے کی کونسل (ٹی ای پی سی )نے وزارت خارجہ اور ٹیلی مواصلات کے محکمے کے تعاون سے بھارت سرکارکے کامرس کے محکمے کی مارکیٹ رسائی پہل اسکیم (ایم اے آئی ) کے تحت 3اور4مارچ ، 2021کوانڈیاٹیلی کام ،2021کا  ورچوئل طریقے سے اہتمام کیاہے  جوخصوصی طورپرایک بین الاقوامی کاروباری ایکسپوہے ۔دنیابھر ملکوں کے خریداراس میں شرکت کررہے ہیں اور 1000سے زائد مندوبین انڈیاٹیلی کام ۔2021میں شرکت کررہے ہیں ، جن میں سے 200سے زیادہ غیرملکی مندوبین کا تعلق 45سے زیادہ ملکوں سے ہے ۔ بھارت کی 40سے زیادہ ٹیلی کام کمپنیاں نمائش میں اپنی بہترین اور جدید مصنوعات اورصلاحیتوں کو نمایاں کررہی ہیں ۔ جس کا اہتمام اس تقریب کے ایک حصے کے طورپرٹی ای پی سی نے کیاہے ۔

مواصلات ، تعلیم اور الیکٹرانس اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیرمملکت جناب سنجے شامراؤدھوترے نے  آج اس سالانہ تقریب کا افتتاح کیا۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری جناب راہل چھاوڑہ ، ٹیلی مواصلات کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ حکومت کے سینئر افسروں صنعت کے رہنماوں نے بھی اس اجلاس میں خطاب کیا۔

اس تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے وزیراعظم کے ویژن کو پوراکرنے کی کوشش کررہی ہیں جو بھارت کو دیہی بھارت سے جوڑکرملک میں ایک ڈیجیٹل تقسیم کی بھرپائی کرے گااور دوردرا ز کے ہرشخص کے لئے اہم خدمات دستیاب کراکے مالی شمولیت کو بڑھائے گا،ساتھ ہی آخری شخص کو کنکٹی وٹی فراہم کرے گا۔انھوں نے کہاکہ ہندوستانی مینوفیکچررز نے دنیا کے بہت سے ملکوں آئی ٹی اورٹیلی کام مصنوعات کی برآمدات میں زبردست سنگ میل پہلے حاصل کرلیاہے ۔ ہندوستانی آئی ٹواور ٹیلی کام مصنوعات عالمی معیارکی ہیں اور تکنیکی اورقیمت کے اعتبارسے ان کا دنیا میں مقابلہ کیاجاسکتاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت نے عالمی سپلائی چین کاایک حصہ بننے کے لئے ٹیلی سیکٹرسمیت مختلف سیکٹروں کے لئے پیداوارسے جڑی پہل پی ایل آئی اسکیموں کا اعلان کیاہے ۔

ہندوستانی برآمدکاروں کے لئے یہ تقریب بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے اوراس  کا بہت زیادہ اثربھی ہے ۔ ہندوستان اعداد وشمارکی پیش رفت کی وجہ سے  تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیلی کام کی ایک اہم  مارکیٹ ہے ۔ یہ مقامی سطح کی مانگ گھریلو ٹیلی کام کمپنیوں کے لئے  ایک محرک ہے  تاکہ اختراعی ، اعلیٰ معیاری مصنوعات اور حل تیارکئے جاسکیں جس سے  ہندوستان اور دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی ضرورتوں کو پوراکرسکتا ہے۔ ٹیلی کام مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے علاوہ ہندوستانی کمپنیاں بیرون ملک کے خریداروں کو تربیت دینے اور ہنرمندی فراہم کرنے کے علاوہ حصہ داربننے کے لئے بھی تیارہیں۔

 انڈیا ٹیلی کام 2021ٹکنالوجیوں اورکاروباری لین کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے یہ بڑا ایونٹ ٹیلی کام اورآئی ٹی شراکت داروں کے لئے ایک ایسی بڑی تقریب بن گئی ہے جس میں ان کی  شرکت لازمی ہے ۔یہ نیٹ ورک میٹنگ اور مستقبل طے کرنے کاایک مقام ہے ۔

ٹی ای پی کے بارے میں :کامرس وصنعت ، ٹیلی کام کی وزارت کی طرف سے ٹی ای پی سی قائم کیاگیاہے تاکہ ٹیلی کام آلات اورخدمات کی برآمدکو فروغ دینے کے علاوہ ان کو تیارکیا جاسکے ۔ کاؤنسل نے برآمدات کے فروغ کے مقصد سے بہت سے اقدامات کئے ہیں ، جن میں اہم مارکیٹ تلاش کرنے کے لئے مطالعے کرناقومی اوربین الاقوامی سیمنارکا انعقاد کرنا اور مختلف بیرونی ملکوں میں ہونے والی نمائشوں میں برآمدکاروں کی شرکت کو آسان بناناشامل ہے۔

*******

)04.03.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-2143



(Release ID: 1702405) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Marathi , Hindi