پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے صاف ستھری توانائی والے رسوئی ایندھن کی اختراعات کے لیے کہا انہوں نے چھوٹے صنعت کاروں کو کھلے طور پر مدعو کیا


انہوں نے کہا کہ صاف ستھری توانائی بھارتی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک بڑا رول ادا کرے گی

Posted On: 02 MAR 2021 6:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ، 2021/ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج گلوبل بایو انڈیا 2021 میں صاف ستھری توانائی سے متعلق اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کا انعقاد حکومت ہند کے بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے کیا تھا۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف ستھری توانائی بھارتی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک بڑا رول ادا کرنے والی ہے تاکہ ہماری آبادی کی امیدوں اور ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے ۔ صاف ستھری توانائی والے رسوئی ایندھن سے متعلق اختراعات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے چھوٹے صنعت کاروں کو کھلی دعوت دی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت والے بھارت نے دیرپا ترقی اور توانائی کی منتقلی  کا ذمہ دارانہ راستہ اپنایا ہے جس کا مقصد ایک صاف ستھرا اور سرسبز و ساداب مستقبل ہے۔

 

 

 جناب پردھان نے کہا کہ صاف ستھری توانائی اور کم کاربن والی معیشت کے لیے ہمارے نظریے کی رہنمائی، توانائی کی ایک واضح منتقلی کے نقش راہ سے حاصل ہوگی جس کے پانچ کلیدی عناصر ہوں گے، جیساکہ وزیراعظم نے بیان کیا تھا۔ اس کا بنیادی طور پر مطلب یہ ہے کہ یہ تجارتی طور پر سبھی توانائی کے قابل عمل وسائل ہوں گے۔ ’’ہم ملک میں ہی دستیاب ہائیڈروجن جیسے بایو ایندھن سمیت توانائی کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ کام میں لانے کو انتہائی ترجیح دیتے ہیں۔‘‘

جناب پردھان نے کہا کہ ہم توانائی سے متعلق لگاتار پالیسی اقدامات کر رہے ہیں۔ پالیسیوں میں تبدیلی کر رہے ہیں اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلی نسل کا بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہے ہیں ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ قدرتی گیس ہمارے لیے منتقلی کا ایک اہم ایندھن ہے۔

جناب پردھان نے ملک گیر سطح پر ایک کامیاب منتقلی کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ یہ منتقلی بھارت – VI ایندھن کی شکل میں ہوگی اور اس سے ہوا کی آلودگی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تیل صاف کرنے کے کارخانے بھارت – VI  ایندھن تیار کرنے کے لیے بہتر بنائے گئے ہیں، جس کے لیے 34 ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا گیا ہے۔

جناب پردھان نے 11 ریاستوں میں زرعی کچرے سے 12 ٹو جی ایتھنول کمرشیئل پلانٹس قائم کرنے کے اقدامات کے بارے میں بھی ذکر کیا جس پر 14000 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

جناب پردھان نے کہا کہ ہماری تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیاں بھی میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور انہوں نے این ڈی ایم سی اور ایس بی ایم سی کے ساتھ اس سلسلے میں مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2090


(Release ID: 1702368) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Hindi