سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

لوگوں ،روزگار اور معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ایک شعبہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال


چوتھا صنعتی انقلاب نئی ہنر مندیوں کیلئے مانگ تیار کررہے ہیں،پرانے روزگاروں کو بدل رہا ہے اور نئے روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے

نئے نشان زد روزگار کلسٹروں میں سب سے تیزی سے بڑھنےوالے شعبے ہیں ڈیٹا اورمصنوعی ذہانت

Posted On: 02 MAR 2021 12:03PM by PIB Delhi

 

آئی بی ایم ریسرچ انڈیا کی ڈائریکٹر اور سی ٹی او ، آئی بی ایم انڈیا اور جنوبی ایشیا ڈاکٹر گارگی بی داس گپتا نے کہا ہے کہ پچھلے سال وبائی مرض کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کی برادری نے امید اور روشنی فراہم کی۔اس لئے لوگوں،روزگار اور معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ایک شعبہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر داس گپتا قومی یوم سائنس (این ایس ڈی)کے موقع پر ’’ایس ٹی آئی کا مستقبل :تعلیم ، ہنر مندی اور کام پر اثرات ‘‘موضوع پر اسپیشل لیکچر دے رہی تھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XMTK.jpg

انہوں نے روزگار کے مستقبل اور روزگار کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے حالیہ مطالعہ کا حوالہ دیا کہ کل کی معیشت کیلئے نئے ابھرتے روزگار کلسٹر اور ہنر مندی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوتھا صنعتی انقلاب نئی ہنر مندی کیلئے مانگ تیار کررہا ہے ،موجودہ روزگار کو ہٹا رہا ہے اور نئے روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے۔

ڈبلیو ای ایف کے حالیہ مطالعہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے نئے پیشوں اور پانچ نشان زد نئے روزگار کلسٹروں کی بات کی ۔یہ ہیں :ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)،انجینئرنگ اور کلاؤڈ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ،عوام اور فروخت اور مارکیٹنگ ۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں تبدیلی کرنے کا وقت ہے تاکہ سائنس (خاص کر ڈیٹا سائنس) ہمہ گیر، ڈیجیٹل اور انسانیت نواز بنے ۔اگلے دس سالوں تک بنے رہنے والے روزگاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا شعبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے ان شعبوں کو اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیو ں کے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سائنسداں بڑا رول ادا کرتے ہیں اور برادریوں کو سائنسی طور سے سوچنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے آج سائنس کی ضرورت زیادہ ہے اور ہمیں اپنے سائنسی عمل کو تیز رفتار بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی متعدد مسائل کو حل کرسکتی ہےاور ہم سائنسی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکال سکتےہیں۔

*******

ش ح- ق ت- م ش

 (U: 2107)

 



(Release ID: 1702144) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam