وزارت خزانہ
دہلی ایسٹ سی جی ایس ٹی افسروں نے 38.91 کروڑ روپے کی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ دھوکہ دہی کے لئے ایک شخص کو گرفتار کیا
Posted On:
02 MAR 2021 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 مارچ 2021، فرضی بل بنانے والوں کے خلاف مہم میں تجزیہ کاروں کے ٹول نیترا (نیٹ ورک ایکسپلوریشن ٹول فار ریوینیو آگمینٹیشن) سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر مرکزی اشیا اور خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ دہلی ایسٹ میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جعلی ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) تیار کرنے اور پاس کرنے کے لئے استعمال کی جانےوالی فرضی فرموں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے۔
جانچ سے پتہ لگا ہے کہ یہ کثیر سطحی نیٹ ورک ایک شخص نہال الدین کے ذریعہ چلایا جارہا تھا جس نے اپنے نام سے جعلی فرم تیار کرنے اور بہت استفادہ کنندگان کو جعلی آئی ٹی سی پاس کرنے کے لئے کمیشن کی بنیاد پر 38 دیگر فرضی فرموں سے آئی ٹی سی فراہم کرانے کی بات قبول کی ہے۔ اب تک کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ 216.06 کروڑ روپے کے جعلی بل جاری کئے گئے جن پر 38.91 کروڑ کی فرضی آئی ٹی سی کی دھوکہ دہی شامل ہے۔
ملزم نہال الدین نے سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 132 (1) (بی) کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے جو کہ دفعہ 132 (5) کے ضابطے کے مطابق ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کے لئے مذکورہ قانون کی دفعہ 132 کی ذیلی دفعہ ایک کے کلاز( i) کے تحت قابل سزا ہے۔ نہال الدین کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69 (1) کےتحت گرفتار کیا گیا اور یکم مارچ 2021 کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے نہال الدین کو 15 مارچ 2021 تک 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔اس معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ جی ایس ٹی سنٹرل ٹیکس، دہلی زون کے قیام سے لیکر اب تک 4058.86 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی جی ایس ٹی بچانے کے مختلف معاملوں میں 28 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2084
(Release ID: 1702095)
Visitor Counter : 123