مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
اسپیکٹرم نیلامی:2021-بولی کی رقم ایک دن میں 77ہزار کروڑروپے سے زیادہ ہوئی
صنعتی دنیاکےمفاد خاص طورسے 800 میگا ہرٹز، 900 میگا ہرٹز اور 2300 میگاہرٹز بینڈ میں امید سے زیادہ
700 میگاہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کے لیے کوئی بولی نہیں
Posted On:
01 MAR 2021 7:17PM by PIB Delhi
درخواست طلب کرنے کی اطلاع (این آئی اے) کی بنیاد پر 700 میگاہرٹز، 800 میگاہرٹز، 900 میگاہرٹز، 1800 میگاہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 2300 میگاہرٹز اور 2500 میگاہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کی نیلامی آج 10بجےشروع ہوئی۔ شام 6بجےتک 4مرحلے میں بولیاں لگائی گئیں۔کل ایک یا دو مرحلہ مزید ہونے کی امید ہے۔
نیلامی میں تین بولی لگانے والے-بھارتی ائیرٹیل لمیٹیڈ، ووڈافون آئیڈیا لمیٹیڈ اور ریلائنس جیو انفوکام حصہ لے رہے ہیں۔
اسپیکٹرم کی قیمت، جس کے لیے حتمی فاتح کی بولیاں 77146کروڑ روپے کی ہیں۔ یہ بولی سابقہ تخمینہ 45000کروڑ روپے سے کافی زیادہ ہوگئی ہے۔
مقدار اور قابل ادائیگی رقم کی بولی لگانے والے کے مطابق سلسلہ وار تفصیل نیلامی کے اختتام کے بعد دستیاب ہوگی۔
ای-نیلامی، ایک ساتھ کئی دور کی مسلسل نیلامی(ایس ایم آر اے) طریقہ پر مبنی ہے۔سبھی بینڈ میں دستیاب اسپیکٹرم کو ایک ساتھ تمام لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) میں نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے۔
800میگاہرٹز، 900 میگاہرٹز، 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز اور 2300میگاہرٹز بینڈ میں اسپیکٹرم کے لیے بولی لگ چکی ہے۔ شرکاء نے 700میگاہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ میں بولی نہیں لگائی ہے۔
کل 2308.80 میگاہرٹزاسپیکٹرم، نیلامی کے لیےرکھی گئی ہے جس میں سے اب تک 849.20میگاہرٹز کے لیے بولیاں لگ چکی ہیں۔700 میگاہرٹز اور 2500 میگاہرٹز بینڈ کے اسپیکٹرم کو چھوڑ کر یہ نیلامی کے لیے رکھے گئے اسپیکٹرم کا تقریبا 60 فیصد ہے۔2016کی اسپیکٹرم نیلامی میں، جس میں کل 7 بولی لگانے والے تھے، نیلامی کے لیےرکھے گئے کل اسپیکٹرم کے مقابلے بیچاگیا اسپیکٹرم ، مقدار کی بنیاد پر 41فیصد اورقیمت کی بنیاد پر 12فیصد تھا۔ اسپیکٹرم نیلامی کے لیے یہ اعدادوشمار تین شرکاء کے ساتھ بالترتیب 37فیصد اور 19فیصد ہیں۔
کامیاب بولی لگانے والوں کو سونپا جانے والااسپیکٹرم 20 سالوں کے لیے مستند ہوگا۔
700میگاہرٹز،800 میگاہرٹز اور 900 میگاہرٹز بینڈ میں بولی لگانے والوں کو آخری ادائیگی کی رقم کا 25 فیصد پیشگی ادائیگی کے طور پر دیناہوگا۔بقیہ بینڈ میں بولی لگانے والوں کو آخری بولی کی رقم کے 25 فیصد کی ادائیگی پیشگی طور پر کرنی ہوگی۔بقیہ رقم (پیشگی ادائیگی کے بعد)دو سال کی مہلت کے بعد 16برابر سالانہ قسطوں میں ادا کرنی ہوگی۔
نیلامی کل صبح پھرشروع ہوگی اور کل ہی اس کے اختتام کی امید ہے۔
*******
ش ح- ق ت- ج ا
(U: 2067)
(Release ID: 1701878)
Visitor Counter : 233