وزارت خزانہ
گروگرام کے افسروں نے سرکاری خزانے سے 13.76 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کے معاملے ایک شخص کو گرفتار کیا
Posted On:
01 MAR 2021 6:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مارچ 2021، جی ایس ٹی انٹلی جنس کی ڈائرکٹریٹ جنرل کی پروگرام زونل یونٹ نے مظفر نگر اترپردیش کے رہنے والے میسرز پی ایس آر میٹلس پرائیویٹ لمیٹیڈ مظفر نگر کے ڈائرکٹر پردیپ جین کو گرفتار کیا ہے۔
مظفر نگر کے گاؤں حسین پور بوپاڑہ کے بیگ راج پور انڈسٹریل ایریا کے قریب خسرہ نمبر 362/2 میں واقع میسرز پی ایس آر میٹلس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کے خلاف جانچ کی گئی تھی۔ جانچ کے دوران اس کمپنی کے ڈائرکٹر پردیپ جین نے دعوی کیا تھا کہ وہ مختلف رجسٹر ڈ اور غیر رجسٹرڈ ڈیلروں سے پرانی اور بغیر گارنٹی والی بیٹریاں خریدتے ہیں اور انہوں نے پرانی بیٹریوں سے لیڈ تیار کرنے اور نئی بیٹریوں کی تجارت کا دعوی کیا تھا، یہاں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ پرانی بیٹریوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگتی ہے جبکہ نئی بیٹریوں پر 28 فیصد ۔ کئی سپلائروں سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ وہ میسرز پی ایس آر میٹلس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو صرف نئی بیٹریاں فروخت کرتے ہیں۔
ان حقائق کے سامنے آنے پر پردیپ جین نے دعوی کیا کہ وہ نئی بیٹریوں سے بھی لیڈ تیار کرتے ہیں جبکہ پہلے انہوں نے ان کی تجارت کرنے کا ہی دعوی کیا تھا۔ جانچ کرنے سے پتہ چلا کہ نئی بیٹریوں سے لیڈ تیار کرنے کا کام کسی طرح بھی منافع بخش نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ لیڈ تیار کرنے کے لئے پرانا اسکریپ استعمال کررہے تھے اور نئی بیٹریوں کی آئی ٹی سی استعمال کررہے تھے جبکہ نئی بیٹریوں کو بیجک جاری کئے بغیر نکال رہے تھے۔
یہ پایا گیا کہ پردیپ جین نے بیجک جاری کئے بغیر مال کی نکال کر 13.76 کروڑ روپے سے زیادہ کے سرکاری خزانے کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ اس لئے 27 فروری 2021 کو انہیں سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69 کے تحت گرفتار کیا گیا۔مجسٹریٹ نے انہیں دس دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل بھیج دیا ہے۔معاملے کی مزید جانچ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 2064
(Release ID: 1701856)
Visitor Counter : 113