وزارت دفاع
پریس ریلیز
سی آئی ایس سی کے دفتر کا مفروضہ
Posted On:
01 MAR 2021 9:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،01مارچ ، 2021
وائس ایڈمرل اتول کمار جین ،پی وی ایس ایم،اے وی ایس ایم،وی ایس ایم کو 02مارچ 2021 کو چیف آف انٹیگریٹیڈ ڈفینس اسٹاف کے چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ معزز تقرری کے اعتراف پر ،وائس ایڈمرل اتول کمار جین نے قومی جنگ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر قوم کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وائس ایڈمرل جین جولائی 1982میں ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ویلنگٹن) ، کالج آف نیول وارفیئر (ممبئی) اور نیشنل ڈیفنس کالج (پریٹوریا ، جنوبی افریقہ) کے سابق طالب علم ہیں۔ فلیگ آفیسر، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (دہلی) سے بھی گریجویٹ ہیں اور مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹر س کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔
سی آئی ایس سی کے عہدے پر تقرری سے قبل ، وائس ایڈمرل جین نے اپنے مخصوص کریئر کے دوران 38 سال سے زیادہ عرصے میں مختلف آپریشنل ، اسٹاف اور کمانڈ تقرریوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے چار بحری جہازوں کو کمانڈ کیا ہے جن میں دیسی ساختہ ڈسٹروئر ، آئی این ایس میسور شامل ہیں۔ ساحل کے کنارے ان کی تقرریوں میں ڈائریکٹر ، نیول انٹیلی جنس (پروٹوکول) ، ڈائریکٹر ، فارن لیزنس اور وزارت دفاع (بحریہ) نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹرز ،پرنسیپل ڈائریکٹر اسٹاف کی تقرری شامل ہیں۔ فلیگ رینک میں ترقی پر ، انہوں نے کرناٹک نیول ایریا اور ایسٹرن فلیٹ کی کمانڈ کی تھی اور مشرقی نیول کمان کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل نئی دہلی کے ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس میں ڈپٹی چیف انٹیگریٹڈ اسٹاف تھے۔ ان کی ممتاز خدمات کے لئے ، انہیں 2009 میں وششٹ سیوا میڈل ، 2015 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2020 میں پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا تھا۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:2044
(Release ID: 1701840)
Visitor Counter : 153