وزارت خزانہ

جی ایس ٹی کی رقم میں  کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں کے لیے 1.04 لاکھ کروڑ روپے جاری کیے گئے


ریاستوں کو پیر، یکم مارچ ، 2021 کو  4000 کروڑ روپے کی 18ویں قسط جاری کی گئی

Posted On: 01 MAR 2021 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم مارچ، 2021 /  وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے جمعہ کو جی ایس ٹی کی حصولی میں وصولی کی رقم میں کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں کو 4000 کروڑ روپے کی 18ویں ہفتے وار قسط جاری کی اس میں سے 3677.74 کروڑ روپے  23 ریاستوں کو اور 322.26 کروڑ روپے قانون ساز اسمبلی والے مرکز کے زیر اتنظام 3علاقوں (دلی، جموں و کشمیر اور پڈوچیری) کو دیئے گئے ہیں  جو جی ایس ٹی کونسل کے ممبر ہیں،  بقیہ 5 ریاستوں  (اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور سکم) میں جی ایس ٹی پر عمل درآمد کے سلسلے میں مالیے میں کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔

ابھی تک جی ایس ٹی کی رقم میں کل تخمینہ کمی میں سے 94 فیصد رقم  ریاستوں اور قانون ساز اسمبلی والے  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے  جاری کی گئی۔ اس میں سے 95138.08 کروڑ روپے ریاستوں اور 8861.92 کروڑ روپے ، قانون ساز اسمبلی والے مرکز کے زیر انتظام 3 علاقوں کے لیے جاری کی گئی ۔

حکومت ہند نے اکتوبر 2020 میں قرض لینے سے متعلق ایک خصوصی ونڈو قائم کی تھی تاکہ مالیے میں تقریباً 1.10 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ کمی کو پورا کیا جا سکے ۔ یہ قرضے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے حکومت ہند اس ونڈو کے ذریعے لے رہی ہے۔ ابھی تک قرض کے 18 مرحلے پورے ہو چکے ہیں جو 23 اکتوبر ، 2020 سے شروع ہوئے تھے۔

خصوصی ونڈو کے تحت حکومت ہند سرکاری اسٹاک میں قرضے لیتی رہی ہے  جس کی مدت 3 سال اور 5 سال ہے۔ جو رقم اس ہفتے جاری کی گئی ہے۔

 وہ ریاستوں کو فراہم کیے گئے اس طرح کے فنڈز کی ہفتے وار 18ویں قسط ہے۔  یہ رقم اس ہفتے 4 اعشاریہ 7924 فیصد  کی شرح سود پر لی گئی ہے۔ ابھی تک مرکزی حکومت نے ایک اوسط شرح سود 4.8236 فیصد پر خصوصی قرض ونڈو کے ذریعے مرکزی حکومت نے 104000 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔

خصوصی قرض ونڈو کے ذریعے فنڈز فراہم کرنے کے علاوہ حکومت ہند نے اضافی قرض کی اجازت بھی دی ہے۔

اضافی قرض کی اجازت 28 ریاستوں کو دی گئی ہے اور خصوصی ونڈو کے ذریعے حاصل کیے گئے فنڈز کی رقم اور ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی رقم مندرجہ ذیل ہے۔

جی ایس ڈی پی کی 0.50 کے ریاست وار اضافی قرضوں کا فیصد جس کی اجازت دی گئی ہے اور 01.03.2021 تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی خصوصی ونڈو کے ذریعے  فنڈز کی اجازت اور رقم ۔

 

 

 

 

(کروڑروپے میں)

نمبر شمار

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

اضافی قرض 0.50 فیصد کی ، ریاستوں کو اجازت دی گئی

خصوصی ونڈو کے ذریعے حاصل کرنے کی رقم  جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی ہے

1

آندھرا پردیش

5051

2306.59

2

اروناچل پردیش*

143

0.00

3

آسام

1869

992.12

4

بہار

3231

3897.50

5

چھتیس گڑھ

1792

2256.59

6

گوا

446

838.38

7

گجرات

8704

9204.31

8

ہریانہ

4293

4343.62

9

ہماچل پردیش

877

1713.71

10

جھارکھنڈ

1765

1225.90

11

کرناٹک

9018

12383.13

12

کیرالہ

4,522

4513.40

13

مدھیہ پردیش

4746

4533.28

14

مہاراشٹر

15394

11954.02

15

منی پور*

151

0.00

16

میگھالیہ

194

111.80

17

میزورم*

132

0.00

18

ناگالینڈ*

157

0.00

19

اڈیشہ

2858

3814.67

20

پننجاب

3033

6542.97

21

راجستھان

5462

4248.81

22

سکم*

156

0.00

23

تمل ناڈو

9627

6229.05

24

تلنگانہ

5017

2027.33

25

تریپورہ

297

225.54

26

اتر پردیش

9703

5995.48

27

اتراکھنڈ

1405

2311.55

28

مغربی بنگال

6787

3468.33

 

کل (اے) :

106830

95138.08

1

دہلی

قابل اطلاق

5853.76

2

جموں و کشمیر

قابل اطلاق

2267.62

3

پڈوچیری

قابل اطلاق

740.54

 

ٹوٹل (بی) :

قابل اطلاق

8861.92

 

کل میزان ( اے + بی)

106830

104000.00

*ان ریاستوں میں این آئی ایل ؛ جی ایس ٹی عمل درآمد میں فرق۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2055



(Release ID: 1701777) Visitor Counter : 169