کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک میں، اہم دواؤں، کے ایس ایم ڈرگس، انٹرمیڈیئیٹس اور ایکٹوفارمیسیٹیکل انگریڈینٹس کی گھریلو تیاری کی فروخت  کے لئے پیداوار سے جُڑی ترغیب پی ایل آئی   اسکیم کے تحت منظوری دی گئی

Posted On: 26 FEB 2021 3:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم مارچ 2021: ملک میں اہم دواؤں ،کی اسٹار ٹنگ میٹریلس ( کے ایس ایم ) / ڈرگ انٹر میڈیئیٹس  اور ایکٹو فارمیسیٹیکل انگریڈینس ( اے پی آئی ) میں  درآمد پر انحصار کم کرنے اور خود کفالت  حاصل کرنے کے مقصد سے  دواسازی کے محکمے نے چارمختلف ٹارگیٹ شعبوںمیں  کم سے کم گھریلو ویلیو ایڈیشن کے ساتھ گرین فیلڈ پلانٹس  قائم کرکے  اپنی گھریلومینوفیکچرنگ کے فروغ  کے لئے  پیداوار سے جڑی ترغیب  پی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ اس پر 21-2020 سے

 30-2029 کے لئے کل 6940 کروڑروپے کا خرچ آئے گا۔

          30 نومبر 2020 کو چار مختلف ٹارگیٹ  حلقے کے تحت درخواستیں  طلب کی گئی تھیں اور ان درخواستوں کی آخر ی تاریخ  30  نومبر ہی تھی۔چار ٹارگیٹ حلقوں میں  پھیلے 36 پروڈکٹس کے لئے کُل 215 درخواستیں  موصول ہوئیں ۔ رہنما خطوط میں بتایا گیا ہے کہ درخواستوں  کو پروسس کیا جائے گا اور  90دن کی مدت کے اندر اس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔3761 کروڑروپے  سرمایہ کاری کے ساتھ 5درخواستیں  ٹارگیٹ سیگمنٹ 1 کے تحت  پہلے ہی منظور کی جاچکی ہیں۔

          ان پلانٹس کے قیام سے کمپنیوں کے ذریعہ 862.01 کروڑروپے کی کل سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی  اور  تقریباََ 1763 روزگار پیدا ہوں گے۔ اس طرح 4623.01 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کُل  19 درخواستوں کو حکومت کی طرف سے منظوری دی گئی ۔کمرشیل پیداوار یکم اپریل  2023سے شروع ہوگی  اور 6سال کی مدت کے دوران حکومت کی طرف سے پیداوار سے جڑی ترغیب کی تقسیم   4870  کروڑروپے کی ہوگی۔ان پلانٹس کے قیام سے ان دواؤں کے اعتبار سے بڑی حد تک خودکفیل بن سکے گا۔ٹارگیٹ سیگمنٹ-4  کے تحت  مزید درخواستیں  28  فروری 2021سے پہلے منظوری کے لئے بھیجی جائیں گی۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U- 2027


(Release ID: 1701654) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi