ٹیکسٹائلز کی وزارت
کھلونےسنگین معاشی تشویش کا موضو ع ہیں :ڈاکٹرگوروپرساد مہاپاترا، سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی ؛انھوں نے کھلونے کی صنعت سےعمدگی اورمسابقت حاصل کرنے کے لئے زوردیا
حکومت کھلونے کی بھارتی صنعت کوترغیبات کاپتہ لگارہی ہے :سکریٹری ڈی پی آئی آئی ٹی
Posted On:
28 FEB 2021 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،28؍فروری : صنعت اوراندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹرگوروپرسادمہاپاترانے کہاہے کہ کھلونے سنگین معاشی تشویش کا موضوع ہیں اور کھلونے کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مختلف وزارتوں اورریاستی سرکاروں کے ساتھ ایک بہت جامع کھلونا ماسٹرپلان تیارکیاگیاہے ۔ وہ آج انڈیا ٹوائے فیئریعنی ہندوستان میں کھلونے میلے 2021کے دوران ہندوستان کو کھلونے کا اگلا عالمی ہب بنانے کے موضوع پرایک ویبنارمیں اظہارخیال کررہے تھے ۔ اس ویبنارکا موضوع تھا ڈرائیونگ انویسٹمنٹ ٹوانڈیا۔میکنگ انڈیا دی دی نیکسٹ گلوبل ہب فارمینوفیکچرنگ اورسورسنگ آف ٹوائیز۔جناب مہاپاترانے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستانی کھلونے عمدگی اورمسابقت حاصل کریں اوروہ اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ کھلونے کی صنعت کے لئے کس قسم کی ترغیبات کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ اس ویبنارنے ہندوستان کے مقابلہ جاتی فائدے ،دستیاب انضباطی تعاون اور ہندوستان میں کاروبارکرنے سے متعلق گائیڈنس کاایک جائزہ فراہم کیاہے۔ اورہندوستان میں کھلونے کی ایسوسی ایشنوں اورکمپنیوں کے تجربوں کو اجاگرکیاہے ۔
ہندوستانی کھلونوں کے میلے کے دوسرے دن theindiatoyfair.in پروچووئل پلیٹ فارم منعقد ہورہاہے۔جس میں صنعت ، ماہرین تعلیم اورحکومت کے 35سے زیادہ ممتاز مقررین نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔سات پینل مذاکرات اور ویبناربھی ہوئے ، تین سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیاگیاتھا۔
کس طرح کھلونے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل سے متعلق پینل ڈسکشن میں تعلیم کے ذریعہ بچے کی نشوونماء میں کھلونے کے رول پرتوجہ مرکوز کی گئی اس کے علاوہ اسکولوں میں نصاب کے حصے کے طورپرکھلونوں کی مدد سے بچوں میں تخلیق اوراختراع پیداکرنے پربھی پینل مذاکرے میں توجہ دی گئی ۔اجلاس کے دوران نیتی آیوگ کے مشن ڈائرکٹراورایڈیشنل سکریٹری جناب آررامانن نے بتایا کہ کھلونے اورکھیل بچوں کوزندگی سمجھنے کے لئے کھوج کے سفرپرلے جاتے ہیں اوریہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح چیلنجوں سے نمٹنا ہے ۔ یہ سفردریافت کی راہ دکھاتاہے اوردریافت تجسس کی جانب راغب کرتاہے اورتجسس زندگی کی لازمی ہنرمندی کے حصول کی طرف لے جاتاہے ۔
کھلونوں کے ساتھ مربوط طریقے سے سیکھنے سے متعلق ویبنارنے کھلونے کو بنیاد بنا کرسیکھنے کے امکان کا پتہ لگایاہے ۔
کھلونے کے شعبے میں مارکیٹنگ اور عالمی رجحانات سے متعلق ویبنار نے ایسے امکانی عوامل کو جو کھلونے کی صنعت پراثراندازہوتے ہیں ، اجاگرکرتے ہوئے کھلونے کے سیکٹرمیں عالمی رجحانات اور مارکیٹنگ رجحانات پر دوراندیشی فراہم کی ہے ۔
نئے رجحانات –الیکٹرانک اورایس ٹی ای ایم کھلونوں ویبنارمیں قومی اوربین الاقوامی بازاروں میں ابھرتے ہوئے کھلونے کے رجحانات ، خریداری سے متعلق ان کے اثرات اورسپلائی چین کے علاوہ ہندوستانی برانڈکو بچانے اور اسے ترقی دینے میں معیارات کے رول کااحاطہ کیاگیاہے۔ اس میں ایس ٹی ای ایم کھلونوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ، بچوں پرابھرتے ہوئے رجحانات کے اثرات اور بچوں کے لئے ایڈورٹائزنگ کی پریکٹس کو ریگولیٹ کرنے پر بھی تبادلی خیال ہوا۔
آن لائن ویڈیوگیم –بون یابین سے متعلق ویبنارمیں آن لائن ویڈیوگیم کے چیلنجز اورمواقع کے بہت سے پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس میں آن لائن ویڈیوگیمس کو ذمہ داری سے استعمال کرنے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ویبنارمیں مقامی مصنوعات کی پیداوارکو بہتربنانے میں ڈیزائن کے رول اور قوم پرستی کو فروغ دینے سے متعلق ویبنارمیں نیشنلزم کے جذبے کی وکالت کرتے ہوئے گھریلوپیداوار کو بڑھانے میں ڈیزائن کی اہمیت کا پتہ لگایاگیا۔
*****************
(ش ح ۔ ح ا۔ع آ ،)
U-2024
(Release ID: 1701616)
Visitor Counter : 115