وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے انڈمان نکوبار کمانڈ کے ذریعے سوراج جزیرے میں شان دار آپریشنل مظاہرے کا مشاہدہ کیا

Posted On: 28 FEB 2021 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 فروری: صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج رادھا نگر بیچ، سوراج جزیرے میں مشترکہ خدمات کے آپریشنل مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی) کے لڑاکو پلیٹ فارموں اور فورسز نے کمانڈ کی کثیر جہتی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس میں بحریہ، فوج اور فضائیہ تینوں میں لینڈنگ شامل ہے۔

اس سے قبل صدر کو کمانڈر ان چیف انڈمان نکوبار کمانڈ (سی آئی این سی این) لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے کمانڈ کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیاری کے بارے میں بتایا۔ بھارتی فوج کی 300 سے زیادہ ٹیموں نے بھارتی بحریہ کے چودہ جہاز، دو کوسٹ گارڈ فاسٹ اٹیک کرافٹ، فضائیہ کے طیارے، اور چھ بی ایم پی کے ساتھ ملک کی واحد سہ رخی سروس کمانڈ کی جنگی طاقت کے مشترکہ استعمال کا مظاہرہ کیا۔ اس مشترکہ مظاہرے کے ذریعے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے فوج کے تینوں ونگز کے مابین ہم آہنگی، تعاون اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

آپریشنل مظاہرے میں مشترکہ کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کی گئی اور اس میں مارکوس کے ذریعہ کومبیٹ فری فال (سی ایف ایف) اور ہیلی کاسٹنگ، ڈیڈلی پلاٹون کے ذریعہ اسپیشل ہیلی برن آپریشنز (ایس ایچ بی او) اور چھ بی ایم پی اور 300 سے زائد جوانوں کے ساتھ ساحل پر اتری پیدل فوج کے ذریعے زمین، فضا اور پانی تینوں میں حملہ شامل تھا۔

نیول گن فائر اسپورٹ (این جی ایف ایس)، کاؤنٹر سرفیس فورس (سی ایس ایف او)، سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) آپریشنز اور سمندر میں ورٹیکل رپلینشمنٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ساحل سمندر پر تینوں ونگز کے ذریعے پیدل فوج کے جوانوں کی لینڈنگ، لینڈنگ شپ لینڈ ٹینک (میڈیم) اور لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی نے کی۔ آپریشنل مظاہرے کا اختتام ڈورنیر طیارے، ایم آئی 17 وی 5 اور چیتک ہیلی کاپٹر کے فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا، جس میں انڈمان اور نکوبار کمانڈ کی تینوں خدمات کے تال میل اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

***

ش ح- ع ا ۔ م ف

U. No. 2020


(Release ID: 1701604) Visitor Counter : 218


Read this release in: English , Marathi , Hindi