عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جموں و کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیح ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈا میں سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا

Posted On: 27 FEB 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28فروری، 2021 /  مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج شمالی مشرقی خطے کے محکمے ، ویراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت عملے ، عوامی شکایات ، پنشنز ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی صورتحال بہت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلعے میں سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔  اس موقعے پر مرکز کے زیر انتظام علاقے  جموں و کشمیر کے  لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا بھی ورچوئل طریقے سے موجود تھے۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور مالی کمشنر جناب اٹل ڈلو بھی موجود تھے۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ڈوڈا ضلعے کے جی ایم سی میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے  اجلاس   اس وقت سے ایک تاریخی حصولیابی ہے جب سے لوگوں کی امنگیں پوری ہونی شروع ہوئی ہے اور اس سے خطے کے عوام کی طبی اور تعلیمی ترقی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم سی ڈوڈا نہ صرف ڈوڈا ضلعے کے عوام کو حفظان صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ بلکہ اس سے چناب وادی کے پورے خطے کو یہ سہولیات مہیا ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 7 جی ایم سی کی منظوری دی ہے جن میں سے پانچ نے پوری طرح کام کاج شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نیے دور کا آغاز ہوا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں ، مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر دمل درآمد جاری ہے اور ان کی تکمیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کی موجودہ رفتار جلد ہی  نئے بھارت اور سوستھیہ بھارت کے ویژن کے حصول میں بڑی تبدیلی لائے گی۔  جیساکہ وزیراعظم نریندر مودی نے خاکہ پیش کیا تھا۔

جموں و کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں واقعات کی وضاحت کرتے ہوئے جس میں انہوں نے خاص طور پر وادیٔ چناب کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر سنگھ ن ے کہا کہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹس جن پر عمل کیا جا رہا ہے ان سے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاکر بااختیار بننے میں مدد ملے گی۔ کیونکہ بنیادی ڈھانچے یا کنکٹیویٹی سے متعلق اب کوئی مزدوری نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے، مرکز کے زیر انتظام علاقے ، جموں و  کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں حفظان   صحت کے شعبے میں ایک انقلاب دیکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ یہاں حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت میں  زبردست بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفظان صحت کے بڑھتے ہوئے اخراجات  اور مجموعی صحت سہولیات میں بہتری کی وجہ سے صحت پر مبنی نتائج جموں و کشمیر میں زبردست طریقے سے بہتر ہوں گے۔ خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں طبی خدمات کی کمی ہے۔ جیساکہ یہ بات مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کے اندیوں میں بہتری سے دیکھی جا سکتی ہے۔

میڈیکل کالج کے میگزین کے افتتاحی شمارے دی چناب کا بھی اس موقع پر افتتاح کیا گیا۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

28.02.2021

U –2006


(Release ID: 1701534) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi