وزارتِ تعلیم
تعلیم کے مرکزی وزیر نے دلی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 97ویں جلسے سے خطاب کیا
یونیورسٹی کے تاریخ میں پہلی بار 1,78,719 ڈیجیٹل ڈگریاں آن لائن تقسیم کی گئی
Posted On:
27 FEB 2021 7:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27فروری، 2021/ تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے دلی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 97ویں سالانہ جلسے سے خطاب کیا۔ یہ جلسہ آج دلی کے انڈور اسٹیڈیم کھیل احاطے کے کثیر مقصدی ہال میں منعقد کیا گیا۔ وزیر موصوف نے مہرشی کنڑ بھون کا بھی افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 178719 ڈیجیٹل ڈگریاں آن لائن تقسیم کی گئی۔ یہ ڈگریاں تعلیم کے مرکزی وزیر نے تقسیم کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹی کا فرض ہے کہ وہ دیگر تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے ، انہیں فروغ دے، مدد دے اور ان کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے ویدیا وستار یوجنا کے تحت دور دراز کے علاقوں میں واقع اداروں کو مدد اور فروغ دیا ہے۔
تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ دلی یونیورسٹی قومی تعلیمی پالیسی پر مہارت کے مرکز کے کو آگے بڑھا کر قوم کی تعمیر میں مزید تعاون دے سکتی ہے۔ ان کوششوں سے نہ صرف بھارت کے تعلیمی نظام کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ بھارت کو علم کی ایک سپر پاور بھی بنایا جا سکے گا۔ جناب پوکھریال نے طلبا اور ان کے والدین کو ان کی زندگی کے اس اہم موقعے پر مبارکباد دی اور انہیں محنت اور عزم کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تحریک دی۔
انہوں نے عالمی وبا کے اس سال کے دوران دلی یونیورسٹی کے طلبا کی مجموعی ترقی میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ہونے کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔
امتحانات کے ڈین پروفیسر ڈی ایس راوت نے تمام ڈگری یافتگان کو مبارک باد دی جس میں ڈاکٹر کی 670 ڈگریاں، ڈی ایم / ایم سی ایچ کی 44 ڈگریاں، 156 تمغے اور 36 انعامات مختلف موضوعات کے میدانوں میں دیئے گئے۔ یونیورسٹی کا کتابچہ بھی جاری کیا گیا جس کا ایک حصہ کووڈ – 19 کی مزاحمت سے متعلق ہے۔ سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ملک میں پہلی یونیورسٹی ہے جس میں طلبا کی صحت اور حفاظت کو تعلیم کی وزارت کی ہدایات کے مطابق اولین ترجیح دیتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں طلبا کے لیے اوپن بک ایگزامنیشن (او بی ای) کا اہتمام کیا۔
وائس چانسلر (عارضی) نے نہایت فخر کے ساتھ کہا کہ یونیورسٹی نےدور دراز کے علاقوں میں اداروں کی مدد کےلیے ودیا وستار اسکیم شروع کی ہے۔ وی -2 اسکیم کے تحت یہ یونیورسٹی اساتذہ کی مہارت ، لائبریری کے وسائل اور دیگر تعلیمی سہولیات ، شراکت دار اداروں کو پیش کرے گی۔ تعلیم کے نئے مرکزوں – دلی اسکول آف پبلک ہیلتھ ، دلی اسکول آف کلائمٹ چینج اینڈ سسٹینی بیلیٹی دلی اسکول آف اسکل انہاسمنٹ اینڈ آنتر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ قائم کرنے کے اعتبار سے یونیورسٹی کے اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا جس کا مقصد نئے تصورات میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
27.02.2021
U –2003
(Release ID: 1701453)
Visitor Counter : 150