وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل سنجے شرما نے بحریہ کے جہاز ریپیئر یارڈ (کوچی) کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 26 FEB 2021 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 فروری: ریئر ایڈمرل سنجے شرما نے 26 فروری 2021 کو بحریہ کے جہاز ریپیئر یارڈ (کوچی) کے ایڈمرل دیپک بنسل، وی ایس ایم سے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل ریئر ایڈمرل شرما نے 'دی اَن نون ورکر' کی یادگار پر گل پوشی کی۔

بھارتی بحریہ میں ریئر ایڈمرل سنجے شرما کی تقرری یکم اگست 1986 کو ہوئی تھی۔ اس تقرری سے قبل فلیگ افسر نے آی ایچ کیو، وزارت دفاع (بحریہ)، ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ویسل پروگرام اور وشاکھاپٹنم میں مشرقی نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں مختلف عہدوں پر کام کیا تھا۔

اس عہدے سے سبک دوش ہونے والے ریئر ایڈمرل دیپک بنسل، جںھوں نے این ایس آر وائی (کوچی) کی سربراہی 14 ماہ تک سنبھالی ہے، وزارت دفاع کے انٹیگریٹڈ ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ایئر میٹریل) کا عہدہ سنبھالیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1T90P.jpg

 

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 2000

 



(Release ID: 1701429) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi