وزارت خزانہ

سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم 2020-21 (سیریز XII ) –   جاری قیمت

Posted On: 26 FEB 2021 7:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 26 فروری      حکومت ہند کے نوٹیفیکیشن نمبر 4 (4) – بی (ڈبلیو اینڈ  ایم) / 2020 مورخہ 09 اکتوبر ، 2020 کے مطابق ، سوویرین گولڈ بانڈ 21-2020 (سیریزXII ) یکم مارچ 20121 سے 5 مارچ ، 2021 تک کھولے جائیں گے ، جن کے نپٹارے کی تاریخ 09 مارچ2021ہے۔  خریداری کی مدت کے دوران بانڈ کے اجراء کی قیمت4,662(صرف چار ہزار چھ سو باسٹھ  روپے) فی گرام  ہوگی –  جیسا کہ آر بی آئی نے 26 فروری 2021 کو اپنے پریس ریلیز میں بھی شائع کیاہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں ان کے لیے اجراء کی قیمت میں 50 روپے (صرف پچاس روپے) فی گرام رعایت کی اجازت ہے اور  اس سلسلے میں ادائیگی ڈیجیٹل موڈ میں ہی ہوگی۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کے اجرا  کی قیمت 4،612روپے (چار ہزار چھ  سو بارہ  روپے) فی گرام ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (26.02.2021)

U-1991

 


(Release ID: 1701331) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi , Hindi