وزارت دفاع

ریئر ایڈمرل ایس وینکٹ رمن نے گوا میں بحری جنگی کالج کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 26 FEB 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26فروری، 2021/ ریئر ایڈمرل ایس وینکٹ رمن ، وی ایس ایم نے جمعہ کو گوا میں بھارتی بحریہ کے باوقار بحری جنگی کالج کی کمان سنبھالی۔ ایڈمرل نے بحریہ کے اعلیٰ ترین تربیتی ادارے کا یہ عہدہ ریئر ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ ، اے وی ایس ایم، این ایم سے حاصل کیا ہے۔ بحری جنگی کالج سینئر افسران کی تربیت کرتا ہے جس میں غیرملکی شرکاء بھی شامل ہوتے ہیں ۔ یہ تربیت دفاعی منصوبہ بندی ، حکمت عملی اور کام کاج کے بارے میں دفاعی  اور کارروائیوں کے بارے میں سوچنے کے کلچر کو فروغ دینے کے نظریے سے دی جاتی ہے۔

ریئر ایڈمرل نے بہت سے پوسٹ گریجویٹ مطالعاتی پروگرام مکمل کیے ہیں جن میں ڈیفینس اور دفاعی مطالعات میں ماسٹر کی ڈگری بھی شامل ہے۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

26.02.2021

U –1983



(Release ID: 1701267) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi