نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیراعظم نے دوسرے کھیلو انڈیا موسم سرما کے قومی کھیلوں کے لیے ابتدائی خطاب کیا


حالیہ قومی تعلیمی پالیسی میں کھیلوں کو فخر کا مقام دیا گیا ہے : وزیراعظم

Posted On: 26 FEB 2021 2:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26فروری، 2021/جموں و کشمیر کے گلمرگ علاقے میں موسم سرم کے دوسرے کھیلو انڈیا گیمز کا شاندار طریقے سے آغاز ہوا جیساکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کھیوں کے ان مقابلوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو گولف کلب میں منعقدہ اس تقریب میں موجود تھے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ یہ سالانہ کھیل مقابلے لداخ و جموں و کشمیر میں پچھلے سال پہلی مرتبہ منعقد ہوئے تھے اور ان کا انعقاد گیم کے اسپارٹس کونسل اور جے اینڈ کے وینٹر گیمز ایسوسی ایشن ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سرپرستی میں کرا رہی ہے۔ یہ کھیل مقابلے 2 مارچ تک جاری رہیں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز آج شروع ہورہے ہیں۔  جموں و کشمیر میں موسم سرما کی ان کھیلوں میں بھارت کی موثر موجودگی کے ساتھ اسے ایک بڑا مرکز بنانے کی طرف یہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر اور پوری دنیا کے سبھی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جو کھلاڑی ان ونٹر گیمز میں حصہ لے رہے ہیں ان کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے جس سے ونٹر گیمز کی جانب بڑھتے ہوئے جوش ولولے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر گیمز  کے اس تجربے سے ونٹر اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا  کہ جموں و کشمیر میں ونٹر گیمز سے کھیلوں سے متعلق ایک نیا معاشی نظام تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔   انہوں نے کہا کہ ان مقبلوں سے جموں و کشمیرمیں سیاحت کے شعبے کو ایک نیا جذبہ اور جوش پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ایک ایسا میدان بن گیا ہے جن میں دنیا کے ممالک اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں کا ایک عالمی پہلو ہے اور یہ نظریہ کھیلوں سے متعلق معاشی نظام میں حالیہ اصلاحات کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔ کھیلو انڈیا مہم سے لے کر اولمپک پوڈیم اسٹیڈیم تک ایک مجموعی نظریہ ہے۔ کھیلوں سے متعلق پیشہ ور افراد کو اس دائرے میں لانے کا کام بالکل نچلی سطح پر صلاحیت کو پہچان کر دیا جا رہا ہے اور ان افراد کو اعلیٰ ترین عالمی پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے۔ صلاحیت کو پہچاننے سے لے کر ٹیم کے انتخاب تک شفافیت حکومت کی ترجیح ہے۔ کھیلوں سے وابستہ لوگوں کے وقار اور ان کے تعاون کے  اعتراف  کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ کھیلوں کو حالیہ قومی تعلیمی پالیسی میں ایک فخر کا مقام دیا گیا ہے۔ کھیلوں کو جنہیں کبھی اضافی سرگرمیوں کی حیثیت دی جاتی تھی اب نصاب کا ایک حصہ سمجھا جا رہا ہے اور کھیلوں میں درجہ بندی کو بچوں کی تعلیم میں شمار کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادرے اور کھیلوں کی یونیورسٹی ، کھیلوں کے لیے قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ کھیلوں کے سائنسز اور کھیلوں کے مینجمنٹ کو اسکول کے سطح پر لایا جائے کیونکہ اس سے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ زندگی کے امکانات میں بہتری آئے گی اور کھیلوں سے متعلق معیشت میں بھارت کی موجود گی میں اضافہ ہوگا۔

جناب مودی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ آتم نربھر بھارت کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں ۔ دنیا  بھارت کو  کھیلوں کے شعبے میں ان کی کارکردگی کے ذریعے آنکتی ہے۔

اس موقعے پر کھیلوں کے مرکزی وزیر ، جناب کرن ریجیجو نے جموں و کشمیر میں کھیلوں سے متعلق معاشی نظام کو مزید فروغ دینے کے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج جوشی  نے کھیلوں کے محکمے کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اس تقریب کا بلارکاوٹ انعقاد کیا۔

موسم سرما کے دوسری بار کی ان کھیلوں میں 1200 سے زیادہ افراد حصہ لیں گے جن میں 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 ایتھلیٹ شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے ان کھیلوں کے لیے دن رات کام کرنے والی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم اور ایمبولینسیز کا انتظام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1974


(Release ID: 1701215) Visitor Counter : 249


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri