وزارات ثقافت
دارجلنگ میں شاندار ثقافتی پیشکشوں کے ساتھ تین روزہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو اختتام پذیر
Posted On:
25 FEB 2021 6:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25؍فروری/دارجلنگ کے راج بھون میں کل 11ویں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو -2021 کا شاندار طریقہ سے اختتام ہوا ۔ اس تین روزہ تقریب کے اختتام کے موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ ، دارجلنگ کے رکن پارلیمان اور اسمبلی کے رکن اختتامی تقریب میں موجود تھے ۔
اس موقع پر گور نر نے دار جلنگ کے راج بھون میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گیے اس شاندار پروگرام کے لیے وزارت ثقافت کے تمام افسران ، کاریگروں، فنکاروں اور منتظمین کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس دوران، منعقدہ پیشکشوں کے علاوہ دارجلنگ میں لوگوں نے گزشتہ دنوںسات زونل کلچرل سینٹرز کے دستکاروں کے ذریعہ لگائے جانے والے اسٹالوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر مشہور باؤل گلوکاروں انوتم داس باؤل نےاپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کون کوٹی بوڈو کرسٹی افت کے ذریعہ منعقدہ بوڈو ثقافتی رقص اور مشترکہ کلاکار منچ کے ذریعہ کیا گیا یاک رقص بھی کچھ دیگر دلچسپیاں رہیں۔اس کے علاوہ سمسکرتیکی شرییاسکر کی لکھی ہوئی ‘ویدھا’ کتھک کوریوگرافی اور منتر کے ذریعہ ، فینالےاور نیپالی راک بینڈ نے مقامی سامعین کو محظوظ کیا۔
ایک بہت بڑا مجمع تھا جس نے پروگرام کا مشاہدہ کیا اور لطف اٹھایا۔ وزیٹرس نے کرافٹ اسٹال کا دورہ کیا ، کاریگروں سے بات چیت کی اور متعدد مصنوعات کی خریداری کی۔ سامعین نے تخلیقی ماحول سے بھی لطف اٹھایا اور تمام فنکارانہ تنصیبات کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج) شری پرہلاد سنگھ پٹیل نے 22 فروری 2021 کو دارجیلنگ میں تین روزہ مہوتسوو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دیہی علاقوں سمیت مختلف علاقوں کے نوجوان فنکاروں کے لیے کیسے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
وزارت ثقافت کا پرچم بردار میلہ راشٹریہ سنسکریتی مہوتسو 2015 سے منظم کیا جارہا ہے جس میں سات زونل کلچر مراکز کی فعال شرکت ہے اور وہ ہندوستان کی متحرک ثقافت کو آڈیٹوریا اور گیلریوں تک محدود رکھنے کے بجائے عوام تک لے جانے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ نمائش ‘‘ایک بھارت سر یشٹھ بھارت’’ میں اہم کردار رہا ہے ۔ایک ریاست کے لوک اور قبائلی فن ، رقص ، موسیقی ، کھانا اور ثقافت دوسری ریاستوں میں "ایک ہندوستان شریشٹھ بھارت" کے فروغ پزیر مقصد کو تقویت بخشتے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی فنکاروں اور کاریگروں کو اپنی روزی روٹی کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ اس سے قبل مختلف ریاستوں اور شہروں جیسے دہلی ، وارانسی ، بنگلورو ، تونگ ، گجرات ، کرناٹک ، ٹیہری اور مدھیہ پردیش میں نومبر ، 2015 سے لے کر آج تک راشٹریہ سنسکرتک مہوتسوفیو کا انعقاد کیا گیا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح۔ ش ت ۔ ج ا)
U. No. 1964
(Release ID: 1701018)
Visitor Counter : 127