کامرس اور صنعت کی وزارتہ

منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این برین سنگھ نے امپھال میں مقامی  چھوٹے صنعت کاروں کے لیے بائر سیلر ملاقات کے اہتمام میں اپیڈا کے رول کو سراہا

Posted On: 25 FEB 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25فروری، 2021/منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے آج امپھال میں مقامی چھوٹے صنعت کاروں کے لیے کانفرنس و بائر سیلر میٹنگ کے انعقاد میں مدد دینے میں اپیڈا کے رول کو سراہا۔

اس میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب سنگھ نے زرعی اور  ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق اتھارٹی اپیڈا کے رول کی ستائش کی کہ اس نے  اس کانفرنس و میٹنگ کے انعقاد میں ریاستی سرکار کو مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے مقامی صنعت کاروں کو امکانی بائرز کے رابطے میں آنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس  کانفرنس  سے خود کفالت کے حصول کے سرکار کے مقصد کو تقویت بھی حاصل ہوگی۔

اس میٹنگ کا انعقاد منی پور فوڈ انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ اور منی پور سرکار کی ٹیکسٹائلز ، کامرس و صنعت کے محکمے نے کیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے ویژن کے تحت منی پور کو کہ خود کفیل ریاست بنانے کی انتھک کوششوں میں مصروف ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ منی پور سرکار نے حالیہ برسوں میں کالے چاول اور دیگر مصنوعات کی برآمدات شروع کی ہے۔

کانفرنس کے افتتاح میں ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب پی وائی پھیئی، کمشنر جناب آر کے دنیش ، اپیڈا کی اسسٹنٹ جنرل مینیجر محترمہ سنیتا رائے اور افسران نیز بہت سے چھوٹے صنعت کار بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1943

 

 



(Release ID: 1700970) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Manipuri