بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے این اے ایم اسٹیٹس اور ایمبیسی ون کمرشیئل پراپرٹی ڈیولپمنٹس کو انڈیا بلز ریئل اسٹیٹ میں ضم کرنے کی تجویز کو منظوری دی
Posted On:
25 FEB 2021 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25فروری، 2021/ بھارت کے مقابلہ جاتی کمیشن سی سی آئی نے این اے ایم اسٹیٹس اور ایمبیسی ون کمرشیئل پراپرٹی ڈیولپمنٹس کو انڈیا بلز ریئل اسٹیٹ میں ضم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام میں این اے ایم اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (این اے ایم اسٹیٹ) اور ایمبیسی ون کمرشیئل پراپرٹی ڈیولپمنٹس پرائیویٹ لیمیٹڈ (ای او سی پی ڈی پی ایل) کو انڈیا بلز ریئل اسٹیٹ لمیٹڈ (آئی بی آر ای ایل) میں ضم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ مجوزہ انضمام باہم مربوط کئی اقدامات کے ذریعے کیا جائے گا۔
این اے ایم اسٹیٹس کمرشیئل اور رہائشی اثاثوں کے ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے کاروبار میں سرگرم ہے اور اس کی دیگر سرگرمیاں بھی ہیں۔ این اے ایم اسٹیٹس کا تعلق کمپنیوں کے ایمبیسی گروپ سے ہے۔
ای او سی پی ڈی پی ایل ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں (رہائشی اور کمرشیئل دنوں) کی تعمیر اور ڈیولپمنٹ کے لیے مشترکہ رقبے کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے کاروبار اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ای او سی پی ڈی پی ایل کا تعلقہ کمپنیوں کے ایمبیسی گروپ سے ہے۔
آئی بی آر ای ایل عوامی سطح پر درج فہرست ہے جو بھارت میں ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –1941
(Release ID: 1700968)
Visitor Counter : 133