مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری ایکو سسٹم میں اختراع کے فروغ کے لیے سٹی انوویشن ایکسچینج (سی آئ ایکس) کا آغاز کیا گیا


یہ پلیٹ فارم شہری تنظیموں، تعلیمی دنیا، کاروباروں اور حکومت کو مربوط کرے گا

 سی آئی ایکس شہروں کو جدت طرازوں سے جوڑے گا

Posted On: 25 FEB 2021 6:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 فروری: آج رہائش اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے سٹی انوویشن ایکسچینج (سی آئی ایکس) پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انل اگروال، جوائنٹ سکریٹری، شعبہ برائے صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت و صنعت، شری کنال کمار، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، اسمارٹ سٹی مشن، سمارٹ شہروں کے سی ای اوز اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کے افسران بھی موجود تھے۔

 

یہ پلیٹ فارم بھارت کے بڑھتے ہوئے جدت طرازی کے ایکو سسٹم میں ایک نمایاں اضافہ ہوگا اور شہروں میں اختراع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ سی آئی ایکس 'کھلی جدت طرازی' کے عمل کے ذریعے سلگتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے ڈیزائن-ٹیسٹ-ڈلیور کی بنیاد پر جدت طرازوں کو مربوط کرے گا۔ یہ اقدام شہریوں کی ضروریات کی تکمیل اور خدمات کی فراہمی کرکے شہروں کو زیادہ خود کفیل بناکر وزیر اعظم کے نئے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

 

'ہر فرد جدت طراز ہے' کے فلسفے پر تیار کیا گیا یہ پلیٹ فارم شہری تنظیموں-تعلیمی اداروں- کاروبار-حکومت کو مربوط کرکے ایک صاف شفاف اور پائیدار انداز میں شہری بھارت کے مستقبل کے لیے باہمی تعاون کا ماحول پیدا کرے گا۔ اسمارٹ سٹی مشن بھارتی انوویشن ایکو سسٹم میں اسٹارٹ اپ انڈیا، اٹل انوویشن مشن، اگنی اور دیگر اقدامات کے ساتھ شراکت اور مؤثر تعاون کرے گا۔

 

سٹی انوویشن ایکسچینج (سی آئی ایکس)

 

سٹی انوویشن ایکسچینج (سی آئ ایکس) شہروں کو قومی ایکو سسٹم میں جدت طرازوں سے مربوط کرے گا تاکہ شہری مسائل حل وضع کیے جاسکیں۔ یہ پلیٹ فارم ایک مضبوط، شفاف اور صارف مرکوز عمل کے ذریعے حل کی دریافت، ڈیزائن اور توثیق کو آسان بنائے گا جو جدت طرازوں اور شہریوں کے لیے مناسب حل کی جستجو میں رکاوٹوں کو کم کرے گا۔

 

'اوپن انوویشن' کے تصور پر مبنی یہ پلیٹ فارم اسمارٹ شہری حکمرانی کی فراہمی کے لیے درکار مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے میں 'باہر سے اندر اور اندر سے باہر' خیالات کے بہاؤ کے لیے مدد فراہم کرے گا۔ تعلیمی اداروں اور کاروباروں / اسٹارٹ اپس کے ساتھ تعامل کے ذریعے، یہ پلیٹ فارم 'تجربہ گاہوں' سے حقیقی ماحول میں خیالات کی منتقلی میں معاون ہوگا۔ اسی طرح شہری حکومتوں کو شہریوں کے ساتھ تعامل میں مدد دینے سے یہ پلیٹ فارم آزمائش کردہ حلوں کو اپنانے کو یقینی بنائے گا جو مؤثر اور پائیدار ہوں گے۔

 

یہ پلیٹ فارم جلد ہی ہمارے شہروں کو ایسے حلوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گا جو اس کے مکینوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا اور کاروبار میں آسانی میں نمایاں بہتری لائے گا۔

 

آغاز میں اس پلیٹ فارم پر 400 سے زیادہ اسٹارٹ اپس، 100 سمارٹ شہر، 150 سے زیادہ چیلنج اسٹیٹمنٹ اور 215 سے زیادہ حل موجود ہیں۔

 

 

******

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No.1938

 



(Release ID: 1700963) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi