امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ضوابط 2021 (انٹرمیڈیری گائیڈلائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) کے اعلان پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مواصلات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کو مبارکباد دی ہے
تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو بھارتی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی
نئے ضوابط سے جن کا آج اعلان کیاگیا ہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مزید بااختیار بنایا جائے گا اور ایسا مسائل حل کرنے کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنا کر اور ان کی شکایات کے حل کو یقینی بنا کر کیا جائے گا
مودی حکومت نے تمام ڈیجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے لئے برابری فراہم کرنے کیلئے عہد بند ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے لئے اخلاقیات کوڈ اور 3 مرحلوں والی خود انضباطی کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے
Posted On:
25 FEB 2021 7:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی25،فروری2021
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ضوابط 2021 (انٹرمیڈیری گائیڈلائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) کے اعلان پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مواصلات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کو مبارکباد دی ہے۔
جناب امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو بھارتی قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔ نئے ضوابط سے جن کا آج اعلان کیاگیا ہے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مزید بااختیار بنایا جائے گا اور ایسا مسائل حل کرنے کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنا کر اور ان کی شکایات کے حل کو یقینی بنا کر کیا جائے گا۔میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور جناب روی شنکر پرساد کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہ مودی حکومت نے تمام ڈیجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے لئے برابری فراہم کرنے کیلئے عہد بند ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے لئے اخلاقیات کوڈ اور 3 مرحلوں والی خود انضباطی کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔ میں جناب نریندر مودی جی اور جناب پرکاش جاوڈیکر جی کو ان ضابطوں کے لئے، جن کی بڑی شدید ضرورت تھی مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔
ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق استعمال کرنے والوں کےسلسلے میں شفافیت اور جوابدہی میں کمی نیز ان کے حقوق کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کے سبب اور عوام نیز ساجھیداروں کے ساتھ تفصیلی صلاح ومشورے کے بعد اطلاعاتی ٹکنالوجی (انٹرمیڈیری کائیڈ لائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایٹھکس کوڈ) ضابطے 2021 مرتب کئے گئے ہیں۔ یہ ضابطے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے قانون 2000 کی دفعہ 87 (2) کے تحت اور پہلے کے اطلاعاتی ٹکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنس) ضابطے 2011 کو نظر انداز کرتے ہوئے مرتب کئے گئے ہیں۔
ان ضابطوں کو قطعی شکل دیتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور اطلاعات ونشریات کی وزارت نے آپس میں تفصیلی صلاح ومشورہ کیا، تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نیز ڈیجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں وغیرہ کے بارے میں ایک باقاعدہ طریقہ کار اختیار کیا جائے۔
...............................................................
ش ح، ج، ع ر
U-1947
(Release ID: 1700953)
Visitor Counter : 181