الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مرکزی کابینہ نے آئی ٹی ہارڈ ویئر مصنوعات - لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، آل ان ون ون کمپیوٹر (پی سی) اور سرور کے لیے پیداوار سے جڑی مراعات کی اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دی


بھارت میں ان مصنوعات کی تیاری کے لیے چار سال کے عرصے میں 7350 کروڑ کی مالیت کی ترغیب فراہم کی جائے گی
چار سال میں 3.26 لاکھ کروڑ کی پیداوار 2.45 لاکھ کروڑ کی برآمد کا تخمینہ لگایا گیا ہے
اس سے چار سال کی مدت میں 2700 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری آئے گی، 15760 کروڑ روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ محصولات سے آمدنی ہوگی نیز 1.80 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی

Posted On: 24 FEB 2021 3:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 فروری: موبائل فون (ہینڈسیٹ اور پرزے) بنانے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے پیداوار سے جڑی  ترغیب کی کامیابی کے بعد، وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کے زیرصدارت مرکزی کابینہ نے آئی ٹی ہارڈ ویئر مصنوعات کے لیے پیداوار سے جڑی  ترغیبی  اسکیم (پی ایل آئی) کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ اسکیم کے تحت  ہدفی آئی ٹی ہارڈویئر شعبے میں لیپ ٹاپس، ٹیبلٹ، آل ان ون پرسنل کمپیوٹر (پی سی) اور سرور شامل ہیں۔

 

اس منصوبے میں گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور آئی ٹی ہارڈویئر مصنوعات کی ویلیو چین میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پیداوار سے متعلق مراعات کی تجویز کی گئی ہے۔

 

موبائل فون اور مذکورہ پی ایل آئی اسکیم گذشتہ سال وبائی مرض کے دوران بھارت کو الیکٹرانک آلات کے لیے ایک مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کے مقصد سے متعارف کروائی گئی تھی۔ اسکیم عالمی اور گھریلو موبائل مینوفیکچروں کو راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت، 16 کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر موبائل فون اور مذکورہ الیکٹرانک آلات تیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

اس منصوبے کا اعلان اپریل 2020 میں کیا گیا تھا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2020 تھی اور یہ اسکیم یکم اگست 2020 کو شروع ہوئی تھی۔ یہ سب کچھ کووڈ 19 کے مشکل ترین دور میں انجام پایا ، جب معیشت اور مینوفیکچرنگ کا شعبہ شدید دباو میں تھا۔ پچھلے 5 مہینے میں اسکیم کے تحت  درخواست گزار کمپنیوں، جن میں موبائل فون کی سرفہرست عالمی کمپنیاں  شامل ہیں، مشکل وقت کے باوجود 35000 کروڑ  روپے کی پیداوار کی جس پر 1300 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اس عرصے کے دوران قریب 22000اضافی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ الیکٹرانکس آلات کی مینوفیکچرنگ  کو فروغ دینے کے لیے ایس پی ای سی ایس نامی ایک اور اسکیم کو 13500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری  والی 22 درخوستیں موصول ہوئیں، جو فعال، غیرفعال الیکٹرمینکینکل پرزوں؛ موبائل فون کے ڈسپلے اور میکانکس کے شعبوں سے متعلق تھیں۔

 

موبائل فون اور مخصوص برقی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی ابتدائی کامیابی کی بنیاد پر، نیتی آیوگ نے 10 ہدف والے علاقوں کی نشاندہی کی ہے جو اچھی نمو کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ پی ایل آئی اسکیموں پر عمل درآمد کے  لیے مذکورہ پروڈکٹ لائنوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ یہ اقدام ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کےلیے متعلقہ پیداوار سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی)کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جسے گذشتہ ہفتے مرکزی کابینہ نے منظور کیا تھا۔

 

آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی کل لاگت 4 سال کے لیے لگ بھگ 7350 کروڑہے ۔

اس اسکیم میں اہل کمپنیوں کو بھارت میں تیار کردہ اور متعینہ سامان کی فروخت میں چار سال کی مدت کے لیے 4 فیصد سے 1 فیصد تک مراعات  (2019-20 کو اساسی سال مانتے ہوئے) دی جائیں گی۔

مجوزہ اسکیم سے عالمی اور گھریلو آئی ٹی ہارڈویئر مصنوعات  جیسے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، سب ایک پی سی اور سرورز بنانے والی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایک اہم شعبہ ہے، کیونکہ ہم فی الحال زیادہ تر ان آلات کی درآمد پر انحصار کرتے ہیں۔

پی ایل آئی اسکیم کو اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ مراعات حکومت کی جانب سے اسی وقت قابل ادائیگی ہوں گی جب سرمایہ کاری کردی جائے گی، ملازمت پیدا ہوجائے گی، اور پیداوار و فروخت کے اہداف حاصل ہوجائیں گے۔

 

فائدے :

اس منصوبے سے ملک میں الیکٹرانکس ایکوسسٹم کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ عالمی ویلیو چین کے ساتھ انضمام سے بھارت الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ(ای ایس ڈی ایم) کے شعبے میں عالمی مرکز بن جائے گا، اور اس طرح یہ آئی ٹی ہارڈ ویئر کی برآمدات کے لیے ایک اہم منزل کے طور پر ابھرے گا۔

  • اگلے 4 برسوں میں ان 5 عالمی چیمپئنوں اور 10 قومی چیمپئنوں کے ذریعے اندازہ ہے کہ اسکیم کے تحت 326000 کروڑ روپے کی  مجموعی پیداوار کرے گا۔
  • یہ بات بھی یکساں طور پر قابل توجہ ہے کہ اس اسکیم سے برآمدات کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔ اگلے 4 برسوں میں کی جانے والی کل پیداوار میں سے برآمدات کا تخمینہ 75 فیصد سے زیادہ ہے یعنی 245000 کروڑ روپے کے آرڈر کو پورا کرنا ہے ۔
  • اس منصوبے سے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں تقریبا 2700کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری آئے گی۔
  • اس اسکیم کے تحت  اگلے 4 برسوں کے دوران پیداوار سے 15760 کروڑ روپے کی براہ راست اور بالواسطہ آمدنی متوقع ہے۔
  • اسکیم سے ملنے والی مراعات سے آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے گھریلو قدر افزائی 2025 تک بڑھ کر 20-25 فیصد ہونے کا اندازہ ہے، جو اس وقت 5-10 فیصد ہے۔ گھریلو مینوفیکچرنگ اور گھریلو قیمتوں میں اضافے دونوں میں اضافے سے ملک سے غیر ملکی کرنسی کی کلیئرنس کو یکسر کم کرنے میں مدد ملے گی، بصورت دیگر بھارت کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
  • ایک اندازے کے مطابق اس اسکیم سے ملک میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہوگی اور بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس اسکیم میں 4 سال کے دوران 180000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
  • آئی ٹی ہارڈویئر مصنوعات کی اسکیم الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا اور 2025 میں ایک ٹریلین ڈالر کی پہلی ڈیجیٹل معیشت اور پانچ ٹریلین ڈالر  کی جی ڈی پی  کے حصول میں اہم حصہ ڈالے گی۔

 

پس منظر :

بھارت کو  ای ایس ڈی یام میں عالمی سطح پر مقام دینے کے لیے الیکٹرانکس پر قومی پالیسی کا وژن 25 فروری 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا تاکہ ملک میں چپ سیٹوں سمیت بنیادی آلات کی تیاری  اور صنعت کو عالمی طور پر مسابقت کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

سردست بھارت میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کی مانگ بالترتیب 29470 کروڑ روپے اور 2870 کروڑ روپے کی درآمد سے پوری ہوتی ہے۔ آئی ٹی ہارڈ ویئر مارکیٹ میں عالمی سطح پر 6-7 کمپنیوں کا غلبہ ہے، جو عالمی منڈی کا تقریبا 70 فیصد ہے ۔ یہ کمپنیاں عالمی منڈیوں میں مسابقت کرکے بڑی معیشتوں کا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ضروری ہے کہ یہ کمپنیاں بھارت میں اپنے کاموں کو فروغ دیں اور آئی ٹی ہارڈ ویئر تیار کرنے کے لیے اسے ایک اہم منزل بنائیں۔

موجودہ عالمی منظر نامے کے تناظر میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی دنیا اپنی مینوفیکچرنگ سائٹس کو متنوع بنانے پر غور کر رہی ہیں، تاکہ کسی بھی مارکیٹ پر انحصار سے وابستہ جوکھم کو کم کیا جاسکے۔

پی ایل آئی کی اسکیموں سے بھارت کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے عالمی طور پر مسابقتی مقام عطا کرنے اور آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے گھریلو چیمپین تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

*************

ش ح ۔ع ا۔ م ف

U۔ No1909

 



(Release ID: 1700652) Visitor Counter : 318


Read this release in: English , Hindi