وزارت خزانہ

4.48 فیصد سرکاری تمسکات 2023 اور بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2023،


6.22 فیصد سرکاری تمسکات 2035 اور 6.67 فیصد سرکاری تمسکات 2025 کی فروخت
( از سر نو اجراء) کے لئے نیلامی

Posted On: 22 FEB 2021 6:00PM by PIB Delhi

 

   نئی دہلی-22فروری/

حکومت ہند نے درج ذیل کو فروخت کئے جانے( از سر نو اجراء) کااعلان کیا ہے۔

  1. قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ چار ہزار کروڑ روپے( کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کے لئے 4.48 فیصد سرکاری تمسکات 2023
  2.  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ چار ہزار کروڑ روپے( کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈس 2033
  3. قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11000 کروڑ روپے( کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کے لئے 6.22 فیصد سرکاری تمسکات 2035، اور
  4.  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 5000 کروڑ روپے ( کم از کم) کی مشتہر کردہ رقم کے لئے 6.67 فیصد سرکاری تمسکات 2050

حکومت ہند کے پاس درج بالا ہر تمسکات کے خلاف 2000 کروڑ روپے تک کااضافی سبسکرلپشن اپنے پاس رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامی 26 فروری 2021 ( بروز جمعہ) ممبئی میں فورٹ کے مقام پر ریزرو بینک آف انڈیا کے ممبئی دفتر کے ذریعہ منعقد کی جائے گی۔ اس نیلامی کے دوران 6.22 فیصد سرکاری تمسکات 2035 کے لئے قیمت کے یکساں طریقہ کار اور 4.48 فیصد سرکاری تمسکات 2023، بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033 اور 6.67 فیصد سرکاری تمسکات 2050  کی فروخت  کے لئے قیمت کے کثیر طریقہ کار کااستعمال کیاجائے گا۔

تمسکات کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو مختص کیاجائے گا۔ ایسا سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے سے متعلق سہولت کی اسکیم کے مطابق کیاجائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں  طرح کی بولیوں کو 26 فروری 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا  کے کور بینکنگ سولیوشن(ای- کیوبر) نظام پر الیکٹرانک  شکل میں جمع کیاجا نا چاہئے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دن میں گیارہ بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دن میں ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان  جمع کرائی جائیں گی۔

 ان نیلامیوں کے نتائج کااعلان 26 فروری 2021( جمعہ)  کو کیاجائے گا اور کامیاب طور سے بولیاں لگائے جانے والے یکم مارچ 2021(پیر) کو ادائیگی کریں گے۔

 یہ تمسکات ‘‘ جب جاری کئے گئے’’  کاروبار کے  استحقاق کے حامل  ہوں گے جو وقتاً فوقتاً کی گئیں ترامیم کے مطابق مورخہ 24 جولائی 2018 کے سرکلر نمبر آر بی آئی/2019-18/25 کے ذریعہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری ‘‘ مرکزی سرکاری تمسکات میں جب جاری کئے گئے لین دین ’’ سے متعلق رہنما خطوط کے عین مطابق ہے۔

******

 

ش  ح ۔ع  م۔ ر ض

U-NO.1860



(Release ID: 1700166) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi