وزارت خزانہ

ایف پی آئی کورٹ اور انویٹ کی فہرست بند،قرض تمسکات کو خریدنے کا اہل بنانے کے لئے ترامیم

Posted On: 11 FEB 2021 7:56PM by PIB Delhi

22-2021 کی بجٹ تقریر میں یہ اعلان کیاگیا کہ رٹ اور انویٹ کی ڈیبٹ فائنانسنگ یعنی فہرست بند طریقے سے قرض تمسکات میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) اہل بنانے کے لئے متعلقہ قوانین میں مناسب ترمیم کی جائے گی۔ اس رٹ اور انوائیٹ کے لئے مالیہ کی رسائی آسان ہوجائے گی اور اس طرح بنیادی ڈھانچہ اور رئیل سیکٹر کے لئے فنڈ میں بڑھوتری ہوگی۔

اس تناظر میں بھارت سرکار نے مالی بل 2021 کے تحت سیکورٹیز کنٹریکٹس ریگولیشن ایکٹ 1956 اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ایکٹ 1992 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ مالی اثاثوں کا سیکوریٹائزیشن اور تشکیل نو اور سیکورٹی (تمسکات) کے مفادات کو لاگو کرنے کا قانون 2020 اور بینکوں اور مالی اداروں کے قرض واجبات کی وصولی قانون 1993 میں بھی ترمیم کرنے کی تجویز ہے، جس سے سرمایہ وسیلے، متبادل سرمایہ فنڈ (اے آئی ایف رٹ اور انوائیٹ وغیرہ) جیسے سرمایہ کے متبادل کو قرض لینے اور قرض تمسکات جاری کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

پارلیمنٹ کے ذریعے مالی بل کو پاس ہونے کے بعد متعلقہ ریگولیٹرس کے ذریعے ضروری اطلاع دی جائے گی۔

........................

 

 

   ش ح، ح ا، ع ر

21-02-2021

                                                                                                                U-1809


(Release ID: 1700147) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Marathi