قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسمیت سنگھ اور جناب امت بنسل کی ججوں کے طورپر دہلی ہائی کورٹ میں تقرری

Posted On: 22 FEB 2021 7:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،23؍فروری:

صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کی دفعہ 217کی شق (1)کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب جسمیت سنگھ اور جناب امت بنسل کو دہلی ہائی کورٹ میں جج کے طورپر تقرری کی ہے۔ان کی مدت دفتر میں کام کاج سنبھالنے کے دن سے شروع ہوگی۔محکمہ  انصاف نے اس سلسلے میں آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جناب جسمیت سنگھ، بی کام(آنرس)، ایل ایل بی کو 27 سال کا تجربہ ہے، جو 1992ء کے بعد سے دہلی ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں میں پریکٹس کرتے رہے ہیں۔وہ آئینی ، سول، لیبر، سروس اور میٹری مونیل کے شعبوں میں پریکٹس کرتے ہوئے قانون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے رہے ہیں۔وہ سروسز اور سول لاء میں مہارت رکھتے ہیں۔

جناب امت بنسل، بی کام (آنرس)، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، تعلیمی قوانین ،  ثالثی قوانین ، بلاواسطہ ٹیکس قوانین ، سروس لاء کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔وہ بلاواسطہ ٹیکسز اور کسٹم کے مرکزی بورڈ میں سینئر اسٹینڈنگ کونسل ، سینٹرل بورڈ فار سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای)کے مرکزی بورڈ میں 2004ء سے اسٹینڈنگ کونسل اور قانونی مشیر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ  2008ء سے دہلی ہائی کورٹ میں ،دہلی یونیورسٹی، قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل اور 1999ء سے 2005ء تک این ڈی ایم سی میں ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل رہ چکے ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔اع۔ ن ع

(U: 1849)


(Release ID: 1700101) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi