وزارت خزانہ

سی بی آئی سی ان برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرتا ہے جنہیں آئی جی ایس ٹی کی رقم کی واپسی کا مسئلہ درپیش ہے

Posted On: 22 FEB 2021 7:05PM by PIB Delhi

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی)  کے مرکزی بورڈ نے ایسے معاملات میں زیرالتوا آئی جی ایس ٹی رقوم کی واپسی کی منظوری کے لئے  مقررہ  وقت کی حد میں توسیع کردی ہے جہاں جی سی ٹی آر آئی جی ایس ٹی آر 3 بی  کے ریکارڈ کے آپس میں نہ ملنے کی وجہ سے آئی سی ای جی اے ٹی ای میں ریکارڈ منتقل نہیں ہوپایا۔طے معیاد بڑھنے سے ری فنڈ کا مسئلہ حل ہو جائے  گا۔ یہ برآمد کنندگان کے ذریعہ چارٹیڈ اکاونٹ سے حلف نامہ/ سرٹیفیکیٹ اور ری فنڈ جمع کرنے اور ری فنڈ کے بعد آڈٹ  جانچ پر منحصر ہوگا۔ یہ سہولت 04/2021 کو جاری کئے گئے  ایک سرکلر کے ذریعہ نافذ کردی گئی ہے  جو کہ 31 مارچ 2021 تک شیپنگ بل پرلاگو ہوں گے۔

سی بی آئی سی نے انوائس کی عدم مماثلت کی خرابی کو ختم کرنے کے لئے بھی سہولت مہیا کی ہے۔ اس خرابی کی ایس بی-005 ایرر کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔یہ سہولت  سرکلر 05/2020 کی مستقل بنیاد پر کسٹم افسروں کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے۔قبل ازیں یہ سہولت ایک محدود مدت کے لئے فراہم کی گئی تھی۔ اس کا تعلق 31.12.2019  کے شپنگ بلوں  سے تھا ۔برآمد کنندگان ایس بی -005 کے عدم مماثلت والی خرابی کو درست کرانے کے لئے اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا تعلق ماضی کے تمام شپنگ بلوں سے خواہ اس کے جمع کرنے کی تاریخ کچھ بھی ہو۔ اس سہولت کے لئے معمولی فیس ادا کرنی ہوگی۔

 سی بی آئی سی نے کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل  کے حل کے لئے ہمیشہ سرگرم کوشش کی ۔ دیکھا گیا ہے کہ برآمدکنندگان کی قابل لحاذ تعداد کو اپنے آئی جی ایس ٹی ری فنڈ میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ یہ واپسی یا تو جی ایس ٹی 3 بی ریٹرن میں ترمیم کی سہولت کی کمی کی وجہ سے منظور کی گئی تھی یا دستاویز فائل کرتے وقت کلرک سے انسانی غلطی ہوئی۔ سی بی آئی سی نے آئی جی ایس ٹی ری فنڈ کے ایسے دعووں کے تمام التوا میں پڑے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کے تحت کسٹم تاریخ 16.02.2021  کو سرکلر  2021/04 اور کسٹم تاریخ17.02.2021 کو سرکلر نمبر 2021/05 جاری کیا تھا۔

*************

 

 

 

  ش ح – ع س   - م ش

U. No.1856

 


(Release ID: 1700099) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Marathi , Hindi