شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوہاٹی کے راج بھون میں آسام کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی سے ملاقات کی اور انھیں ریاست میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

Posted On: 22 FEB 2021 6:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 فروری: شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج آسام کے گورنر، پروفیسر جگدیش مکھی سے گوہاٹی کے راج بھون میں ملاقات کی اور انھیں ریاست میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت وسیع معاملات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے آج اپنے دورہ آسام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے افتتاح کردہ منصوبوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔

پروفیسر جگدیش مکھی نے گذشتہ چھ برسوں میں آسام میں ہونے والی ترقی کی ستائش کی۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ستائش کی جنھوں نے آسام میں امن کی بحالی کی راہ ہموار کرکے ریاست کو بلا رکاوٹ ترقی کا اہل بنایا۔ انھوں نے مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیز کرنے اور فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے اختیار کردہ اختراعی طریقوں کو بھی سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SZQG.jpg

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے گورنر کو بتایا کہ پچھلے چار برسوں میں خلائی سیٹلائٹ امیجنگ تکنیک کے ذریعہ یو سی (استعمال کی سند) حاصل کرنے کی جدید تکنیک کامیابی کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ اس سے حقیقی وقت کی مستند تصاویر بھی فراہم ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ منصوبوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ڈی پی آر (تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس) اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کا کام مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا ہے اور جب بھی ضرورت ہوتی ہے متعلقہ ریاستی حکومتوں کو خودکار یاددہانی اور انتباہات بھیجے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا، اسی طرح  تاخیر سے بچنے اور طریقہ کار کو مختصر کرنے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ انٹرفیس کے بغیر اپنے ڈی پی آر براہ راست پیش کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کووڈ کی وبا کے باوجود شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت مارچ کے مہینے سے پہلے مختص فنڈز کے مکمل استعمال میں کامیاب ہوگئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جہاں دوسرے شعبوں میں لاک ڈاؤن اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہوگی، وہیں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں کام میں ایک دن کے لیے بھی رکاوٹ نہیں کھڑی ہوئی کیوں کہ یہ پہلی وزارت تھی جس نے قریب پانچ سال پہلے مکمل طور پر ای۔آفس کے راستے کا انتخاب کرلیا تھا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے گورنر کو نظرانداز شدہ علاقوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی ترقی کے لیے شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے فنڈز کے مخصوص حصے کے مختص کرنے کے حالیہ فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے گورنر کو شیلانگ میں این ای سی ہیڈ کوارٹر میں دورے کی دعوت دی۔

*************

ش ح ۔ع ا۔ م ف

U۔ No1839

 


(Release ID: 1700069) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi