امور داخلہ کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری نے 7 فروری کو چمولی ضلع میں برق کا تودہ گرنے کے واقعے میں بن جانے والی مصنوعی جھیل کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
22 FEB 2021 7:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22 فروری ،2021، مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج ایک اور میٹنگ کی صدارت کی جس کا مقصد اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں رشی گنگا ندی کے اوپری طاس میں برق کا تودہ گرنے کی وجہ سے بن جانے وا لی مصنوعی جھیل کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری نے جو اپنی ٹیم کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس میٹنگ میں شامل ہوئے، مطلع کیا کہ مختلف سائنسی ایجنسیوں اور مصنوعی سیارے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مصنوعی جھیل کا جو معائنہ کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی فوری خطرہ نہیں ہے کیونکہ پانی کی مقدار توقع سے کم ہے اور قدرتی راستے سے اس بہاؤ چوڑا کردیا گیا ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری نے پانی کے مزید بہاؤ اور مصنوعی جھیل کی جگہ پیدا ہوجانے والی بعض رکاوٹوں کو دور کئے جانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی آر ڈی او کے سکریٹری ، ریاستی انتظام سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے تال میل کے ساتھ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے ریاستی حکومت کو کسی بھی عارضی رکاوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل سے نمٹنے کے لیے سرکار نے مسلسل امداد کا یقین دلایا۔
اس میٹنگ میں آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ، این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری، این ڈی ا ٓر ایف کے ڈی جی، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین، بجلی کی وزارت کے سینئر اہلکار، آئی ڈی ایس صدر دفتر کے افسران اور مختلف مرکزی ایجنسیوں کے سائنسدانوں نے مرکزی وزارت داخلہ کے سیئنر اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1845
(Release ID: 1700066)
Visitor Counter : 151