سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
نقشوں سمیت جیو اسپیشل ڈیٹا اور جیو اسپیشل ڈیٹا سروسز کے حصول اور تیار کرنے کے رہنما اصولوں کے مقاصد اور ان پرعمل درآمد کے سلسلے میں متعلقین نے تبادلہ خیال کیا
حکومت ہندکے سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے کہا کہ بھارتی صنعتوں کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ صنعت اور سائنس دونوں کے لئے میپنگ اور وہ بھی تبدیلی لانے والی کا منصوبہ قائم کریں
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشو توش شرما کے مطابق یہ رہنما اصول سیکیورٹی خدشات کو کئے بغیر متاثر ہندوستانی صنعت اور سروے کرنے والی ایجنسیوں کو تحریک دیں گے اور مستحکم بنائیں گے
جیو اسپیشل پالیسی ملک کے لئے بہترین کام کرے گی اور نئی راہیں کھولے: ڈاکٹر کے سِون ، سکریٹری، محکمہ خلا
Posted On:
19 FEB 2021 6:12PM by PIB Delhi
نقشوں سمیت جیو اسپیشل ڈیٹا اور جیو اسپیشل ڈیٹا سروسز کے حصول اور تیار کرنے کے رہنما اصولوں کےمقاصد اور ان پرعمل درآمد کے طریقوں کے بارے میں متعلقین کی ایک میٹنگ میں شعبے کے بہت سے معززین مباحثے میں حصہ لیا۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے 19 فروری 2021 کو منعقدہ اسٹیک ہولڈزر میٹ میں کہا ، ‘‘ جیسے جیسے میپنگ ٹیکنالوجی کی بہتر شکل تیار ہو گی ، ان ہدایات کی مدد سے بھارتی اختراع کاراعلی ترین ریزو لیوشن والے جدید نقشے تیار کرسکیں گے ، اس سے چھوٹے کاروباروں کو تقویت ملے گی اور ہماری زندگی آسان ہو گی’’
انہوں نے کہا ‘‘ نئے جیو اسپیشل رہنما خطوط نے اس شعبے کو آزاد کیا ہے اور متعدد شعبوں میں اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں ، خواہ وہ ہمارا حیاتیاتی تنوع،دریا اور پہاڑوں کی میپنگ ہو ، یا صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی ، زراعت یا شہری منصوبہ بندی کے لئے اس طرح کے اعداد و شمار کا استعمال ہو ۔ بھارتی صنعتوں کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ صنعت اور سائنس دونوں کے لئے میپنگ اور وہ بھی تبدیلی لانے والی میپنگ کا اہتمام کریں’’۔
محکمہ سائنس وٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری، پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ یہ ہدایات سیکیورٹی خدشات کو متاثر کئے بغیر ہندوستانی صنعت اور سروے کرنے والی ایجنسیوں کو تحریک دیں گے اور انہیں بااختیار بنائیں گی۔ جیو اسپیشل مصنوعات اور سولیوشنز میں آتم نربھر تا سے 2030 تک تقریبا ایک لاکھ کروڑ کا کاروبار پیدا ہوسکتا ہے اور ترقی کے ذریعہ اس کا معاشی اثر بھی پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘سروے کرنا اور میپنگ کرنا منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لئے بہت ضروری ہے اور رہنما خطوط منظوری کے عمل سے نجات دلائیں گے، جیو اسپیشل ڈیٹا کو جمہوری بنائیں گے اور اس شعبے میں آتم نربھرتا کا باعث بنیں گے۔ ہمارے کارپوریشنز اور اختراع کاروں کو ہندوستان کے خطے کے اندر ڈیجیٹل جیو اسپیشل ڈیٹا اور نقشے حاصل کرنے ، تیار کرنے ، تقسیم کرنے ، ذخیرہ کرنے ، شائع کرنے ، اپ ڈیٹ کرنے سے پہلے پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی منصفانہ اور شفاف قیمتوں کا تعین بھی ہو گا’’۔
خلا کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر کے.سِون نے جیو اسپیشل رہنما خطوط پر عمل درآمد کے لئے تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرو نے اب خلاءپر مبنی ریموٹ سینسنگ پالیسی کو پبلک ڈومین میں ڈال دیا ہے اور جیو اسپیشل پالیسی ملک کے لئے بہترین کام کریں گی اور نئی راہیں کھولیں گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 25 سالوں سے اسرو اس بات کے لئے عہد بند ہے کہ میپ مائی انڈیا میں کئے گئے اچھے کام سے تمام ہندوستانیوں کو فائدہ ہو اور ہمارے نقشوں اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی ، جو کہ پوری طرح بھارت میں تیار کی جائے ، بھارت کے لئے ہو اور مستقبل میں دنیا کے لئے ہو،کی مکمل صلاحیت کے ذریعہ دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے بھارت کے فروغ کو تیزی حاصل ہو۔
پرنسپل اکنامک ایڈوائزر جناب سنجیوسانیال نے کارٹوگرافی کی تاریخ اور اس تناظر میں رہنما اصولوں کی موزونیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما خطوط کثیرالجہتی اعتبار سے تاریخی ہیں اور ہندوستانی کمپنیاں اب اسے معاشرے اور ملک کی ترقی کے لئے استعمال کرسکتی ہیں۔ اس اعلان سے کارٹوگرافی اور جیو اسپیشل میپنگ کے شعبے کو مکمل طور پر آزادی ملے گی اورپہلی بار یہ شعبہ نجی اختراع کے لئے کھولا جائے گا۔
اس میٹ میں صنعت ، اسٹارٹ اپس ، تعلیمی ادارہ ، سروے کرنے والی ایجنسیوں اور سرکاری وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے اس موقع پر منعقدہ پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔
حکومت نے حال ہی میں جیو اسپیشل ڈیٹا کے لئے لبرلائزڈ رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ تیار کردہ رہنما خطوط سے ، خصوصی طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لئے ہندوستان کی میپنگ کی پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئیں گی۔
جیو اسپیشل خدمات کے عوامی طور پر دستیاب ہونے سے بہت سارا جیو اسپیشل ڈیٹا جو ممنوع معاملہ ہوا کرتا تھا ،اب کھلے عام دستیاب ہوگا اور کچھ ایسی پالیسیاں / رہنما خطوط جن کا استعمال اس طرح کی معلومات کو باضابطہ بنانے کے لئے کیا جاتا تھا وہ متروک اور بے کار ہوچکے ہیں۔ رہنما خطوط یہ یقینی بنائیں گے کہ عالمی سطح پر جو آسانی سے دستیاب ہے اس کی ضابطہ بندی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستانی اداروں کے لئے اس کا مطلب نقشوں سمیت جیو اسپیشل ڈیٹا اور جیو اسپیشل سروسز کے حصول اور انہیں تیار کرنے کے لئے پہلے سے منظوری حاصل کرنے، سیکیورٹی کلیئرنس ، لائسنس وغیرہ سے مکمل نجات ہوگی ۔
استفادہ کنندہ اسٹیک ہولڈرز میں عملی طور پر صنعت سے لے کر تعلیمی ادارے تک اور سرکاری محکموں تک معاشرے کا ہر حصہ شامل ہوگا۔آبادی علاقوں کے لئے گاؤں والوں کو مالکانہ حق فراہم کرانے کے لئے وزیر اعظم کے سوامتو پروجیکٹ کے لئے جیو اسپیشل ڈیٹا حاصل کرنے، سروے آف انڈیا، صنعت ، تعلیمی ادارے کے ذریعہ تحقیق وغیرہ کے لئے نیشنل ہایئڈرو لوجی پروجیکٹ، ہائی ریزولیوشن نیشنل ٹوپو گرافی ڈیٹا بیس تیار کرنے کے لئے کسی سیکوریٹی کلیئرینس کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے کاروبار کرنے میں آسانی، جیو اسپیشل شعبے میں اختراع کو فروغ دینے کو یقینی بنانے اور نئے امکانات پیدا کئے جانے میں مدد ملے گی۔
***************
ش ح ۔ا گ۔ ر ض
U-NO.1815
(Release ID: 1699892)
Visitor Counter : 174