قبائیلی امور کی وزارت

بزنس لیڈر آف ایئر ایوارڈوں تنظیمی ایوارڈوں کے زمرے میں اسٹاراپ اداروں میں سرمایہ کاری کیلئے ٹیم ٹرائیفیڈنے سرکاری زمرے کے اداروں میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ اپنے نام کیا


منیجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا کو سال کے بہترین چیف ایگزیکٹیو افسر ،سال کے بہترین برانڈ بلڈر اور سال کے بہترین صنعت کار کے اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 18 FEB 2021 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18؍فروری 2021

قبائلی کو آپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمینٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائیفیڈ) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا کی قیادت میں ٹیم ٹرائیفیڈنے ورلڈ لیڈر شپ کانگریس اور ایوارڈوں کے 19ویں عالمی ایڈیشن اور چوتھے ہندوستانی ایڈیشن میں چار ایوارڈ جیتے ہیں۔اکنامک ٹائمس نے 17فروری 2021 کو ممبئی میں اس سلسلے کی ایک تقریب میں بزنس لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ پیش کیا ۔

ملک گیر سطح پر قبائلی آبادی کی زندگیوں میں انقلاب لانے کی مستعد کوششوں کیلئے تسلیم کئے جانے والے ادارے ٹرائیفیڈ کوسرکاری زمرے کے اداروں میں شاندار کارکردگی کیلئے اجتماعی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز تنظیمی ایوارڈ کے زمرے میں اسٹار اپ اداروں میں سرمایہ کاری کیلئے دیا گیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر جناب پراویر کرشنا نے اپنی مثالی اور ترغیباتی قیادت کیلئے انفرادی زمرے میں تین ایوارڈوں سے سرفراز کئے گئے ۔یہ ایوارڈ سال کےبہترین چیف ایگزیکٹیو افسر ،سال کے بہترین برانڈ بلڈر اور سال کے بہترین صنعت کار کے طور پر دئے گئے۔

ورلڈ لیڈر شپ کانگریس اینڈ ایوارڈس کی میزبانی اکنامک ٹائمس نے بزنس لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ پیش کیا جس کے ذریعہ انتہائی مشکل حالات میں اپنی تنظیموں کو آگے بڑھانے اور انہیں ملک کی ترقی میں فعال کرنے کی قائدانہ اہلیت کو تسلیم کیا گیا۔

 

A group of people posing for a photoDescription automatically generated with medium confidence

 

A person holding a trophyDescription automatically generated

 

A picture containing text, indoorDescription automatically generated

 

یہ ایوارڈپوری قبائلی آبادی کیلئے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں خود انحصار بنانے کے رخ پر  جناب پراویر کرشنا کی قیادت او ر ٹرائیفیڈ کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔

پچھلے تین برسوں کے دوران جناب کرشنا کی رہنمائی میں ٹرئیفیڈ نے قبائلی برادری کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے مشن کو تیز کیا ہے۔یہ کام ون دھن یوجنا ،ایم ایف پی اسکیم کیلئے ایم ایس پی اور آف لائن پروگراموں کے ذریعہ قبائلی صنعت کے فروغ جیسے آدی مہا اتسو جیسی نمائشوں کے اہتمام اور آن لائن پلیٹ فارموں جیسے ٹرائپس انڈیا مارکیٹ پلیس اور خوردہ آوٹ لیٹس جیسے امیزون فلیپ کارڈ کی اختراعی کوششوں کو عمل میں لاکر کیا گیا ۔

 

A group of people holding certificatesDescription automatically generated with medium confidence

A picture containing text, floor, indoor, rugDescription automatically generated

 

قبائلیوں کی بہبود اور ترقی کے محاذ پر اندیشوں سے زیادہ امکانات پر کامل یقین کے ساتھ جناب کرشنا اور ان کی مجموعی ٹرائیفیڈ ٹیم نے جوش و جذبے کے ساتھ پچھلے سال کام کیا ۔خاص طور پر یہ کوششیں کوویڈ 19جیسے بے مثال بحران کے دوران انجام دی گئیں ۔اس مشن کا مقصد آتم نربھر قبائلی ہندوستان کو سامنے لانا ہے۔

ٹرائیفیڈ کے اس غیر معمولی انقلاب کو پہلے بھی تسلیم کیا گیا ہے جب پوری ٹیم اور جنا ب کرشنا کو بہترین کارکردگی کے قومی ایوارڈ کے غیر روایتی تقریب میں تین ایوارڈوں سے نوازا گیا ۔سرکاری زمرے کے اداروں کی اس تقریب کا اہتمام 14اکتوبر 2020میں کیا گیا ۔اس میں جناب کرشنا کو دو انفرادی ایوارڈ ملے ۔یہ ایوارڈ انہیں سال کے بہترین چیف ایگزیکٹیوافسر اور وزنری لیڈر شپ ایوارڈ کے زمروں  میں مثالی اور ترغیباتی قیادت کیلئے دئے گئے۔اسٹار اپ اداروں میں سرمایہ کاری کے زمرے میں اجتماعی ایوارڈ ٹرائیفیڈ کے حصہ میں آیا۔

جناب کرشنا کو جو مدھیہ پردیش کیڈر کے 1987کے بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ،2020 کے 50انتہائی بااثر ہندوستانیوں میں سے ایک بھی قرار دیا گیا ہے۔یہ فہرست 2020 میں فیم انڈیا ،ایشیا پوسٹ اور پی ایس یو واچ نے تیار کی تھی۔

*************

 

  1. ش ح - ع س - م ش

 

U. No.1818



(Release ID: 1699874) Visitor Counter : 148