وزارت خزانہ

مرکزی دلی کے ٹیکس افسران نے غیر قانونی طور پر گٹکا بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے ٹیکس کی رقم تقریباً 5.9 کروڑ روپے ہے

Posted On: 20 FEB 2021 8:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21 فروری،2021 / سہانا گولڈ اور ایس ایچ کے مارکے سے غیر قانونی طور پر گٹکا  / پان مصالحہ / تمباکو مصنوعات غیر قانونی طور پر بنانے اور اسے سپلائی کرنے کے بارے میں ایک سراغ ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے  مرکزی ٹیکس دلی کے ، ٹیکس چوری کی روک تھام کرنے والے افسران نے ایک کاروائی میں ایک ریکٹ کا پتا لگایا ہے۔ اس کاروائی میں  02.01.2021 کو ایک ایسے کلیدی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے نہ تو اپنے برانڈ کا رجسٹریشن کرایا تھا اور نہ ہی ٹیکس ادا کیا تھا۔ مزید سراغ رسانی اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کی کارروائی کے بعد 16.02.2021 کو دو کلیدی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید کارروائی کے بعد مختلف جگہوں سے پانچ دیگر ایف ایف ایس مشینیں برآمد کی گئیں جو ایس ایچ کے گٹکا بنانے کے کام میں آرہی تھیں۔  اس غیرقانونی مینوفیکچرنگ کے  ذمہ دار ایک شخص پھول چند یادو نے اپنے بیان میں اپنے ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے اور اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس پر تقریباً 5.9 کروڑ روپے کا ٹیکس بنتا ہے۔ اسے سی جی ایس ٹی قانون ، 2017 کی دفعہ 132 کے تحت 18.02.2021 کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

ابھی تک سبھی 4 ملزموں کو  گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1788



(Release ID: 1699859) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi