جل شکتی وزارت

جل جیون مشن :اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں پائپ کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کی خصوصی مہم میں 31 مارچ 2021 تک توسیع کی گئی

Posted On: 20 FEB 2021 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 فروری،2021 /

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013U63.jpg

 

جل جیون مشن کے تحت اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں اور آشرم شالاؤں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے لیے جل شکتی کی وزارت کی 100 روزہ خصوصی مہم پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے بہت اچھا رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں سے بہت سی ریاستوں نے سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں 100 فیصد  سپلائی کی اطلاع دی ہے۔ کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بتایا ہے کہ انہیں اس کام کو پورا  کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور اس اعلیٰ درجے کے مشن کے لیے  لگاتار کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اچھے رد عمل اور کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر غور کرتے ہوئے جل شکتی کی وزارت نے اس مہم میں 31 مارچ 2021 تک توسیع کر دی ہے۔

100 دن کی مدت کے دوران آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، گوا، ہریانہ، تمل ناڈو اور تلنگانہ جیسی ریاستوں نے سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں نل کے پانی کی سہولت کی اطلاع دی ہے اور پنجاب نے سبھی اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کی سہولت کی اطلاع دی ہے۔ اس مہم کے تحت آنگن واڑی مرکزوں ، اسکولوں اور آشرم شالاؤں میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک گندے پانی کو صاف کرنے کے 1.82 لاکھ ڈھانچے ، بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ کے 1.42لاکھ ڈھانچے  اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ابھی تک 5.21 لاکھ اسکولوں اور 4.71 لاکھ آنگن واڑی مرکزوں میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی مہیا کرایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ان اسکولوں اور آنگن واڑی مرکزوں میں تقریباً 8.24 لاکھ جگہوں کو جیو – ٹیگ کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VPMS.jpg

 

وزیراعظم نریندر مودی نے  2 اکتوبر ، 2020 کو گاندھی جینتی کے موقعے پر اس 100 روزہ مہم کا آغاز  کیا تھا جس کا مقصد ملک بھر کے اسکولوں ، آشرم شالاؤں اور آنگن واڑی مرکزوں میں پائپ کے ذریعے محفوظ پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان سرکاری اداروں میں پینے کے لیے ،مِڈ ڈے میل  پکانے کے لیے ، ہاتھ دھونے کے لیے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لیے ، پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1785



(Release ID: 1699852) Visitor Counter : 164