بھارتی چناؤ کمیشن

انتخابی حلقہ بندی سے متعلق کمیشن نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے انتخابی حلقہ بندی کے عمل پر نظریات معلوم کرنے کے لیے میٹنگ کی

Posted On: 18 FEB 2021 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18 فروری ، 2021 /چیئر پرسن ریٹائرڈ جسٹس رنجن پرکاش دیسائی ، بحیثیت عہدہ رکن جناب سشیل چندر (انتخابی کمشنر) اور بحیثیت عہدہ رکن جناب کے کے شرما (ریاستی انتخابی کمشنر، جے اینڈ کے) پر مشتمل انتخابی حلقہ بندی کمیشن  نے نئی دلی میں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر  کے ایسوسی ایٹ ارکان کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے سلسلے میں انتخابی حلقہ بندی پر تجاویز اور نظریات حاصل کرنا تھے۔

 

 

چیئر پرسن جسٹس دیسائی نے ایسوسی ایٹ ارکان ڈاکٹر جتیندر سنگھ ایم او ایس اور ایم پی ، اور جناب جُگل کشور شرما ایم پی کا میٹنگ میں خیرمقدم کیا۔ جبکہ انتخابی حلقہ بندی کمیشن نے سبھی پانچ ایسوسی ایٹ ارکان ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، جناب محمد اکبر لون، جناب حسنین مسعودی، جناب جگل کشور شرما اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو اس سلسلے میں تحریری طور پر پانچ فروری 2021 کو بذات خود معلومات دی تھی۔ جبکہ محض دو ارکان نے آج کی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے قانون 2019  اور حلقہ بندی کے قانون 2002 پر مبنی کے عمل پر جائزہ ، ارکان کو پیش کیا گیا جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کی حلقہ بندی کے طریقے سے متعلق ان قوانین کی شقوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

دو ایسو سی ایٹ ارکان نے کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور تجویز رکھی کہ حلقوں کی نئے سرے سے حلقہ بندی زیادہ سے زیادہ قابل عمل طور پر کی جائے۔ چاہے وہ جغرافیائی اعتبار سے ہو اور ان علاقوں کی حلقہ بندی  کرنے کے دوران جغرافیائی صورتحال کو  نظر میں رکھا جائے  جن میں یہ باتیں شامل ہیں، ایڈمنسٹریٹیو یونٹوں کی موجودہ حد بندیاں ، مواصلات اور عوامی سہولیات  ۔ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں نئے سرے سے حلقہ بندی کرتے ہوئے  مشکل گزار  علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی تجویز پیش کی۔

انتخابی کمشنر، جناب سشیل چندر نے ان کی قابل قدر رائے کا خیر مقدم کیا اور ایسو سی ایٹ ارکان کی تجاویز اور نظریات کے بارے میں حلقہ بندی کمیشن کے اطمینان کا اظہار کیا۔ ارکان نے آئندہ دنوں میں مزید تجاویز پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1780



(Release ID: 1699731) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil