وزارت خزانہ
گیارہویں بھارت – ای یو میکرو اکنامک مذاکرات آج منعقد ہوئے
Posted On:
19 FEB 2021 6:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 فروری / بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان گیارہویں میکرو اکنامک ( کلی معیشت ) مذاکرات آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوول طور پر منعقد کئے گئے ۔ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب ترون بجاج نے بھارتی وفد کی قیادت کی ۔ یوروپی یونین کے وفد کی قیادت یوروپی کمیشن میں اقتصادی اور مالی امور ( ای سی ایف آئی این ) کے ڈائریکٹر جنرل جناب مارٹن وروے نے کی ۔ بھارتی وفد میں اقتصادی امور کے محکمے ، ریونیو کے محکمے اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے شامل تھے ۔
بھارت – یوروپی یونین تعلقات کثیر جہتی ساجھیداری پر مرکوز ہیں ۔آج کی بات چیت میں تمام سیاسی ، اقتصادی ، سکیورٹی ، تجارت اور سرمایہ کاری ، ماحولیات ، تحقیق اور جدت طرازی کے پہلوؤں کو شامل کیا گیا ۔ یوروپی یونین ہمارے سب سے بڑے تجارتی ساجھیداروں اور سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں میں سے ایک ہے اور ٹیکنا لوجی ، جدت طرازی اور بہترین طریقۂ کار کے لئے ایک اہم وسیلہ ہے ۔
آج کے مذاکرات میں اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کیا گیا تاکہ دونوں فریق جی – 20 میں اشتراک ، مالی امور سمیت جی – 20 فریم ورک ورکنگ گروپ کے لئے سپلائی ، جی – 20 ایکشن پلان ، قرض سے متعلق امور اور ڈجیٹل معیشت کے بین الاقوامی ٹیکس نظام جیسے امور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ، مالی پالیسی کے اقدامات مالی / ڈھانچہ جاتی اصلاحی ترجیحات سمیت وسط مدتی مالی حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ بھارت میں کووڈ بحران سے متعلق اپنی پالیسی اور کووڈ کے اثر سے معیشت کو بحال کرنے کے لئے حکومتِ ہند کے ذریعے اعلان کردہ امدادی پیکیجوں سمیت کئے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا اور بھارت میں ٹیکہ کاری سے متعلق حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ یوروپی یونین نے یوروپی یونین کے ملکوں میں کووڈ عالمی وباء کے منفی اثرات سے معیشتوں کو درپیش اقتصادی چیلنجوں ، میکرو اکنامک پالیسی کے اقدامات اور یوروپی یونین کی بحالی کے منصوبے کے بارے میں مطلع کیا ۔
مذاکرات کا اختتام ، اِس امید کے ساتھ ہوا کہ دونوں فریق دونوں کے لئے باہمی طور پر مفید تعاون کے معاہدوں کے ذریعے زیادہ مضبوط اور گہرے تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 20.02.2021 )
U. No. 1762
(Release ID: 1699654)
Visitor Counter : 138