خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

جناب رامیشور تیلی کا کہنا ہے کہ حکومت خوراک ڈبہ بندی کے شعبے میں اختراعی فکر اور ہمہ گیر حل کے لئے تعاون پیش کرنے کے لئے عہد بستہ ہے

Posted On: 19 FEB 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 فروری 2021: خوراک ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند،  کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے بطور مہمان خصوصی آج گواہاٹی میں ایمرجنگ نارتھ ایسٹ تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام حکومت آسام اور ایسوچیم کی شراکت داری میں ہوا۔ 19 فروری سے 21 فروری 2021 تک جاری رہنے والی اس سہ روزہ تقریب میں نیٹ ورک کے لئے مختلف حصہ داروں کو پلیٹ فارم فراہم کرانے  اور صنعت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے کاروباری کانفرنسوں اور نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

تقریب  کے دوران بات کرتے ہوئے جناب رامیشور تیلی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں خوراک ڈبہ بندی کی ترقی کے لئے کلی طور پر عہد بستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال، خوراک ڈبہ بندی کی صنعت میں طے شدہ 32.75 بلین امریکی ڈالر کے سرمائے  اور مجموعی طور پر 160 بلین امریکی ڈالر کے بقدر آؤٹ پٹ کے ساتھ تقریباً 40000 درج رجسٹر اکائیوں میں تقریباً 1.93 ملین افراد مصروف عمل ہیں ، اور حکومت کی کوششوں سے اس میں کئی گنا اضافہ رونما ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mos,MoFPIatEmergingNorthEast8IHL.jpeg

وزیر موصوف نے کہا کہ وبائی مرض کی صورتحال کے باوجود، گذشتہ برس حکومت نے 21 ایگرو ۔ پروسیسنگ کلسٹرس، 47 کولڈ چینوں اور 43 خوراک ڈبہ بندی اکائیوں سمیت مختلف ریاستوں میں 134 خوراک ڈبہ بندی پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد اضافی زرعی پیداواری پروسیسنگ اور سالانہ 3.83 ایم ایم ٹی کے بقدر تحفظاتی اہلیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 77300 سے زائد افراد کے لئے براہِ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔

جناب تیلی نے مزید کہا کہ 2021۔22 کا مرکزی بجٹ خوراک ڈبہ بندی کے شعبے میں بھارت کی ہمہ گیر مسابقت اور صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خوراک ڈبہ بندی کی صعنتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) مختلف اسکیموں کے ذریعہ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششیں کر رہی ہے اور وزارت شعبے میں اختراعی فکر اور ہمہ گیر حل کو تعاون دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے ایک آتم نربھر بھارت کے قیام کے لئے صنعتی اراکین، اسٹارٹ اپس اور شہریوں کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے مدعو کیا۔

جناب تیلی نے ’خوراک ڈبہ بندی اور اس سے متعلق شعبے میں موجود مواقع اور ایڈوانٹیج آسام‘کے عنوان سے ایک معلوماتی رپورٹ بھی جاری کی جسے زراعت اور دیہی  ترقیات کے قومی بینک (نابارڈ) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

*****

ش ح ۔اب ن

U-1755


(Release ID: 1699600) Visitor Counter : 110


Read this release in: Hindi , English , Assamese , Telugu