امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال خریداری کے مقابلے دھان کی خریداری میں15.33فیصد سے زیادہ کا اضافہ


رواں خریف مارکیٹنگ  سیزن (کے ایم ایس) کے  دوران647.68 لاکھ میٹرک ٹن  ریکارڈدھان کی خریداری ہوئی

حکومت نے پنجاب میں 202.82 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدری کی ہے ، جو مجموعی خرید کا 31.31 فیصد ہے

سرکار نےنوڈل ایجنسیوں  کے ذریعے دالوں اور تلہن کی خرید 167689 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

Posted On: 18 FEB 2021 8:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،18فروری، 2021/

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EE7Z.png

 

 

 

 

 

 

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال17فروری2021  تک647.68لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے561.57 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں 15.33 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر647.68لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا31.31فیصد ہے۔

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے122282.54  کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 93.30 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HDE4.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WPG8.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے  مارکیٹنگ سیزن 21-2020   کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

17 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1665.30کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  مونگ پھلی اور سویابین کی309219.02 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک،  مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ  اور راجستھان کے167689کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح17 فروری2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GGR0.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052VXF.png

 

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے۔17 فروری 2021تک9147724کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26678.10کروڑ روپے ہے، اس سے1893649 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WJ8H.png

 

 

 

 

 

 

 

*****

 

 

 

ش ح۔ ن ر (19.02.2021)



(Release ID: 1699438) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Manipuri