کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے بھارت –سنگاپور سی ای او فورم میں کلیدی خطبہ دیا
عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے بڑھا کر سنگاپور –بھارت اپنے رشتوں کو وسعت دے سکتے ہیں:جناب گوئل
بودھ مذہب، بالی وڈ اورکاروبار ،ملکوں کے رشتوں کو مضبوط کریں گے
Posted On:
18 FEB 2021 3:07PM by PIB Delhi
ریلوے ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج بھارت-سنگاپور سی ای او فورم میں کلیدی خطبہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت اور سنگاپور کی شراکت داری کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرنے کی بات کہی۔ اس کے لئے دونوں ملکوں کی کاروباری سرگرمیوں کو مدعو کرتے ہوئے، کہا کہ ہماری آپس میں مضبوط اور بہتر نتائج دینے والی شراکت داری ہے، جسے نئی بلندیوں پر لے جایا جاسکتا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمیں آتم نر بھر بنانے میں مدد گار ہوگی اور اس کے ذریعے ہم عالمی سطح پر بھی اپنی شناخت کو مضبوط کرسکیں گے۔
جناب گوئل نے کاروباریوں پر زور دیا کیا کہ ان طریقوں پر زیادہ توجہ دیں کہ جس سے دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نئی تکنیک کا استعمال کرنے کی تحریک ملے اور آپسی تعاون بھی بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور سنگا پور سائبر سیکورٹی ، آفات کے دوران راحت، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبے میں کام کررہے ہیں۔یہ ایسے اہم ستون ہیں جہاں ہم ساتھ مل کر کام کرکے سنگاپور کے تجربوں سے کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔بھارت ای-کامرس ، فنٹیک، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، حفظان صحت کے شعبے میں ایک بہت بڑا بازار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں دونوں ملکوں کا ایک ساتھ کام کرنا حقیقت میں بھارت کے لوگوں کو بہترین نتائج فراہم کرنے میں مدد گار ہوگا۔
جناب گوئل نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ کہتے ہیں ‘‘سنگاپور ہمارے لیے آسیان خطے میں اسپرنگ بورڈ ہے۔’’ جناب گوئل نے یقین ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ جو نئے علاقائی آرڈر آگے بنیں گے ، وہ یقینی طورپر سنگاپور اور بھارت کے مضبوط شانوں پر ٹکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ، بجٹ 22-2021 میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور دیگر تدابیر کے ذریعے ، آئندہ دہائی میں ملک کو مضبوطی سے دنیا کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی طرح سنگا پور کا بجٹ بھی اس سال ٹرانسفارمیشن اور اینوویشن کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گفٹ شہر، جو ہمارا پہلا آپریشنل اسمارٹ سٹی ہے، نے بھارت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے سنگاپور ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ سنگاپور –بھارت رشتوں کو نئی بلندی پر لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں دونوں ملکوں کے عام لوگوں کے مابین زیادہ سے زیادہ شراکت داری ہوگی۔اس کے لئے بودھ مذہب، بالی وڈ اور کاروبار تین ایسے ذرائع ہیں، جن پر زور دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خاتون انٹرپرینورس نے ہمارا وقار بلند کیا ہے اور بھارت اور سنگاپور کے رشتوں کو بہتر بنانے کے لئے اس شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں کو توسیع دیا جاسکتا ہے۔
*************
ش ح۔ف ا۔ ن ع
(U: 1725)
(Release ID: 1699333)
Visitor Counter : 189