زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بیج اور پودے کی روپائی سے متعلق اشیا پر  ذیلی مشن: کسانوں کےلئے


 معیاری بیجوں کی پیداوار اور سپلائی

گرام پنچایت سطح پر 500 میٹرک ٹَن صلاحیت کےبیج پروسیسنگ مع اسٹوریج گودام یونٹیں قائم کرنے کیلئے ریاستوں کو مالی امداد فراہم کی گئی

مقامی سطح پردَلہن، تلہن، چارا اور سبز کھاد کی فصلوں کی پیداوار اور گاؤں کی سطح پر ضروری تصدیق شدہ بیج فراہم کرانے کے لئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی

Posted On: 14 FEB 2021 7:36PM by PIB Delhi

زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود  کا محکمہ بیج گاؤں  پروگرام جیسے مختلف   اجزا، گرام پنچایت سطح پر بیج پروسیسنگ مع بیج اسٹوریج گوداموں کے قیام، قومی بیج ریزرو، پرائیویٹ سیکٹر میں بیج کی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور کوالٹی کنٹرول کے بنیادی ڈھانچوں کی سہولیات کے استحکام کے ذریعے ملک میں پیداوار اور پیداواریت بڑھانے کو کسانوں کے لئے معیاری بیجوں کی پیداوار اور فراہمی کے مقصد سے کسان بہبود اسکیم، ’بیج اور پودوں کی روپائی  کی اشیاء سے متعلق ذیلی مشن‘ نافذ کر رہا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 15-2014 سے 21-2020 تک اہم حصولیابیاں اس طرح ہیں:

  • بیج گاؤں پروگرام کے تحت 4.29 لاکھ بیج گاؤں تیار کئے گئے ہیں، جہاں 170.86 لاکھ کسانوں کو رعایتی شرحوں پر 38.01 لاکھ کوئنٹل جڑ ؍ تصدیق شدہ بیج تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
  • کسانوں کو مقامی سطح پر دلہن، تلہن، چارا اور سبز کھاد فصلوں کی پیداوار کے لئے حوصلہ افزائی کرنے اور خودگاؤں کے لئے ضروری تصدیق شدہ بیج فراہم کرانے کے لئے 2.61 لاکھ کسانوں کو 75 فیصد سبسڈی شرحوں پر  1.05 لاکھ کوئنٹل جڑ ؍ تصدیق شدہ بیج تقسیم کئے گئے ہیں۔
  • گاؤں کی سطح پر 517 بیج پروسیسنگ مع اسٹوریج گودام اکائیوں ، ہر اکائی 500 میٹرک ٹن کی گنجائش والی، کوقائم کرنا، بیج پروسیسنگ اور  بیج اسٹوریج کے لئے  25.85 لاکھ کوئنٹل زیادہ گنجائش  تیار کرنے کےلئے، کسانوں کو  آتم نربھر بنانے کی غرض سے  انہیں مقامی سطح پرضروری بیجوں کی مختلف اقسام فراہم کرانے کے لئے ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔
  • شمال مشرقی، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے  پہاڑی ؍ دشوارگزار علاقوں کو اور سستے قیمت پر مقررہ وقت پر دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد 10.37 لاکھ کوئنٹل بیجوں کی سپلائی کے لئے مالی امداد  فراہم کرائی گئی ہے۔
  • قومی سیڈ ریزرو کے تحت خشک سالی، طوفان اور سیلاب وغیرہ جیسی قدرتی آفات کو ہنگامی صورتحال کے دوران دوبارہ بوائی کے لئے کسانوں کی ضرورتیں پوری کرنے کے مقصد سے  مختصر مدت اور درمیانہ مدت میں تیار ہونے والی فصلوں کی اقسام کے 17.01 لاکھ کوئنٹل بیج رکھے گئے ہیں۔
  • اگست 2018 میں کیرالہ میں آئے سیلاب سے دھان کی فصل کو ہوئے نقصان کے ازالے کے لئے کسانوں کو پھر سے بوائی کے لئے بیج فراہم کرانے کو نیشنل سیڈ ریزرو میں 3900 میٹرک ٹن بیج رکھے گئے تھے، جس سے ریاست کے کسانوں کو کسی طرح کے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
  • ملک میں سوء تغذیہ  کے خاتمے کی غرض سے، مختلف فصلوں ( دھان، گیہوں، مکا، باجرہ، مسور، سرسوں، سویابین، پھول گوبھی، شکرقند اور انار)کی 71 بایو فورٹیفائڈ اقسام فروغ دی گئی ہیں۔ ملک میں کسانوں کو بیجوں کی سپلائی بڑھانے کے مقصد سے ملٹی پلیکیشن کے لئے ریاستوں کو بایو فورٹیفائڈ اقسام  کے بریڈر بیج  مختص کئے گئے ہیں۔
  • پی پی وی ایف آر  اتھارٹی کے ذریعے  املاک دانش  کے حقوق کے مقصد سے  پودوں کی اقسام 3436 رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔یہ  ایسی اقسام ہیں، جن کی روایتی کھیتی کی جاتی ہے اور انہیں کسانوں نے اپنے کھیتوں میں فروغ دیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں جنگلی اور زمینی حصے سے متعلق  اقسام آتی ہیں، جن کے بارے میں کسانوں کو عام جانکاری ہے۔
  • پی پی وی  ایف آر  اتھارٹی نے  نئی اقسام کے طور پر رجسٹریشن کے لئے 78 فصلی  اقسام  کو نوٹیفائڈ کیا ہے، جس سے کسانوں کو  بیجوں کی زیادہ اقسام اور پودوں کی روپائی کی اشیا  کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔
  • اس کے علاوہ ،  ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو  نے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج اور پودوں کی روپائی کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف فصلوں کی 1405 اقسام نوٹیفائڈ کی ہیں۔
  • قومی جین فنڈ سے خاص طور سے ایگرو بایو ڈائیورسٹی ہاٹ اسپاٹ کی شکل میں نشان زد علاقوں کے کسانوں اور کسان برادریوں کی حوصلہ افزائی کرنے، خاص طور سے آدیواسی اور دیہی برادریوں کو  فائدہ مند پودوں اور ان کی جنگلی اقسام کے جنیٹک ریسورسیز  کی بہتری اور ان کے تحفظ سے جوڑنے کے لئےپودوں کی قسم اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اتھارٹی نے گزشتہ 5 سال کے دوران 15 پودا جینوم سیویئر کمیونٹی ایوارڈ(ایک یادگار اور نقد 10 لاکھ روپے اور 16 پودا جینوم سیویئر فارمرس ایوارڈ    (ایک یادگار اور نقد 1.50 لاکھ کے علاوہ 37  پلانٹ جینوم سیویئر فارمرس ایوارڈ ایک یادگار اور نقد ایک لاکھ روپے) تقسیم کئے گئے۔
  • قومی سیڈ ریسرچ اینڈ ٹیسٹنگ سنٹرکو697کورٹ ریفرڈ  بیج  کے نمونے ملے اور ان کا تجزیہ کیا گیا۔ اسے 5 فیصد  دوبارہ  ٹیسٹنگ  نمونوں کے تحت 136532 نمونے ملے اور ان کا تجزیہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ ، آئی ایس ٹی اےپروفیشئنسی ٹیسٹ پروگرام کے تحت  سوئٹزر لینڈ سےملے۔ 78 بیجوں کے نمونوں کا  جائزہ لیا گیا۔

*************

ش ح۔ف ا۔ک ا

U- 1690



(Release ID: 1699332) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Manipuri