کانکنی کی وزارت

کانکنی کے مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ جوشی نےاڈیشہ کے دو نئے خام لوہاکانوں میں پیداواری سرگرمی کا افتتاح کیا

Posted On: 18 FEB 2021 2:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18،فروری، 2021:کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور اڈیشہ کے وزیراعلیٰ جناب نوین پٹنایک نے آج اڈیشہ کے دو نئے خام لوہاکے کانوں میں پیداواری سرگرمی کا افتتاح کیا۔ یہ ہیں جیلنگ – لنگلوٹا آئرن اُور بلاک اور گوالی آئرن اُور بلاک۔ دونوں کانوں کی پیداواری صلاحیت 15 لاکھ ٹن ماہانہ ہے اور ان میں لگ بھگ 275 ملین ٹن کا مجموعی خام لوہے کے ذخائر ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا تھا اور راجیہ سبھا کے رُکن جناب اشونی ویشنو بھی اس دوران موجود تھے۔

اڈیشہ میں خام لوہے کی کمی کو دور کرنے کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعے مرکزی حکومت سے ایک گزارش کے بعد 25 دنوں کے  مختصر وقت کے اندر اڈیشہ مائننگ کارپوریشن (او ایم سی)، ایک ریاستی پی ایس یو کیلئے یہ بلاک حال ہی میں مختص کیے گئے تھے۔

جناب جوشی نے کہا کہ یہ کانیں چھوٹی صنعتوں کیلئے سپلائی کو مستحکم بنانے میں تعاون کریں گی اور ان سے ریاست میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں کانوں سے ریاست اڈیشہ کیلئے لگ بھگ 5000-4000 کروڑ روپئے کا سالانہ ریونیو پیدا ہوگا۔ جناب جوشی نے اڈیشہ کے وزیراعلیٰ سے ریاست میں پیداوار اور ریونیو بڑھانے کیلئے سبھی بند پڑے کانوں کی نیلامی اور آپریشنلائزیشن  میں مزید کانوں کو لانےکی درخواست کی۔

 

جناب جوشی نے اڈیشہ حکومت کو معدنیات کی پیداوار میں ملک کو خودکفیل بنانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا۔ جناب جوشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اڈیشہ مائننگ کارپوریشن (او ایم سی) کے ذریعے آپریشن اس ریاست میں بازار کے استحکام اور خام لوہے کی دستیابی میں نہایت اہم کردار نبھائے گا۔ ان کانوں میں خام لوہے کی پیداوار شروع ہونے سے ریاست میں خام لوہے کی کمی کو کافی حد تک کم کیا جاسکے گا اور پورے ملک کو بھی اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1715



(Release ID: 1699264) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu