وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2021 میں ڈی آر ڈی او دستاویز اور طریق کار جاری کیے

Posted On: 03 FEB 2021 6:27PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایرواندیا2021 کے افتتاحی دن ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)کے برآمداتی کا مجموعہ جاری کیا جس میں وہ دفاعی نظام اور پلیٹ فارم شامل ہیں جنہیں دوست ممالک کو ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

ملٹری ائیربورن اسٹورس (ڈی ڈی پی ایم اے ایس) دستاویز کے ڈیزائن، ترقی اور پیداوار میں ایک اہم ترمیم بھی جاری کی گئی ہے۔ڈی ڈی پی ایم اے ایس دستاویز کے بعد ایروناٹکس برادری کے ذریعہ ایئربورن سسٹم کے ڈیزائن، ترقی، پیداواراور تصدیق کی دستاویز جاری کی گئی۔ نئی ہوائی صلاحیت والا ڈھانچہ خود کفالت کے لیے آتم نربھر بھارت پر، تنظیموں اور صنعتوں کو لبرل سرٹیفکیشن کارروائیوں کے ذریعہ طاقت ور بنانے پر زور دیتا ہے۔سرٹیفکیشن ایجنسی سی ای ایم آئی ایل سی کے ذریعہ جاری دستاویز سے دفاعی پی ایس یو، ایم ایس ایم ای اور تحقیق وترقی کے ادارے ہماری دفاعی خدمات کے لیے عالمی سطح کی مصنوعات تیار کرنے اور تقسیم کرپانے کے قابل ہوگی۔

ایروناٹیکل ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ بورڈ (اے آر اینڈ بی)کی گولڈن جوبلی کے موقع پر وزیر دفاع نے ایروناٹکس کےشعبہ میں ایروناٹیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (اے آر اینڈ بی) کے تعاون کے سفر پر ایک ٹکٹ اور ایک کتاب کا اجراء کیا۔اس کتاب میں ایروناٹیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (اے آر اینڈ بی) کے قیام کے بعد سے ہی اہم حصولیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ایروناٹیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ (اے آر اینڈ بی) کا قیام ڈی آرڈی او کے ذریعہ 1971 میں عمل میں آیا تھا تاکہ تحقیق کو آگے بڑھایاجاسکے اور بھارت کو ایروناٹکس میں خودکفیل بنانے کی طرف لے جایا جاسکے ۔

وزیر دفاع نے پروگرام کے دوران ڈی آرڈی او کے مونوگراف ‘‘ ریڈیئنس ان اسکائیز-دی تیجس ساگا’’ کا اجراء بھی کیا۔ایئرمارشل پی راج کمار (ریٹائرڈ) اور جناب بی آر شری کانت کے ذریعہ تیارکردہ مونوگراف ڈی آر ڈی او کے ہلکے جنگی طیارہ کے دلچسپ سفر پر روشنی ڈالتاہے۔

پروگرام میں موجود سائنسدانوں،ایرواسپیس کے پیشہ وروں اور صنعت کاروں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے ہندوستانی صنعت کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ملک کو خود کفیل بنانے میں اہم رول نبھانے کے لیے ڈی آرڈی او کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آرڈی او کے ذریعہ تیار کی جارہی ٹیکنالوجی مسلسل صنعتوں کو منتقل کی جارہی ہے جس سے یہ صنعت دیسی دفاعی نظام تیارکرنے کے تئیں مطمئن ہے۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا، آرمی چیف جنرل منوج مکندنرونے، ڈی آرڈی او کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار، ڈاکٹرٹیسی تھامس، ڈائریکٹرجنرل(ایروناٹیکل سسٹم) اور چیف پوسٹ ماسٹرجنرل شاردا سمپت موجودتھے، جس کی صدارت محترم وزیر دفاع نے کی۔

ملک کا سال میں دو بار منعقد ہونے والا ائیرشو، ایرو انڈیا 3 فروری 2021 کو یلہنکابنگلورو میں شروع ہوا تھا۔

*************

ش ح۔ ق ت۔ ج ا

1699U No.



(Release ID: 1699004) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil