امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جھوٹا اشتہار
Posted On:
02 FEB 2021 7:59PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، غذا اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب دنوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:
سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کو 24 جولائی 2020 کو صارفین کے تحفظ کا قانون، 2019 (سی پی ایکٹ) کے تحت قائم کیا گیا تھاتاکہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق امور،غیرمناسب تجارتی طور طریقےاور عوام اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات پر نظر رکھی جاسکے اور ایک طبقہ کے طور پر صارفین کے حقوق کو فروغ دیا جاسکے، ان کی حفاظت کی جاسکے اور انہیں نافذ کیاجاسکے۔
سی سی پی اے نے واٹرپیوری فائر،پینٹ، فلورکلینر، ملبوسات، حشرات کش، فرنیچرجیسی اب تک متعددشعبوں کی 14 کمپنیوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے جنہوں نے مدافعت، کووڈ -19وائرس سے حفاظت وغیرہ سے متعلق غلط دعوے کیے تھے اور صنعتی تنظیموں کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں صارفین کی حفاظت کے قانون کو نمایاں کیا گیا ہے اور ان تنظیموں کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف اثر انگیزی کے بارے میں جھوٹا دعوی کرنے سے پرہیز کریں جن کی تصدیق مجاز اور معتبر سائنسی مشورے سے نہیں ہوپائی ہے۔
*************
ش ح۔ ق ت۔ ج ا
U.No.1695
(Release ID: 1698989)
Visitor Counter : 131