وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کا طیاروں کے وسیع پیمانے پر رکھ رکھاو کے لیے ملک کی تیار کردہ ٹکنولوجی کے استعمال پر زور

Posted On: 02 FEB 2021 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02فروری/بھارتی فضائیہ غیر ملکی طرز کے مختلف طیاروں کے بیڑوں کو آپریٹ کرتی ہے جن میں مگ -21 ، بائسن سے لیکر جدید رافیل طیارے شامل ہیں۔ خود کفالت اور خود انحصاری بڑھانے  کے لیے بھارتی فضائیہ کی توجہ اب اپنے طیاروں کے رکھ رکھاو اور اس سے جڑی پیداوار کی سپلائی کے دیسی طریقہ کار کو اپنانے کےساتھ ہی طیاروں میں  ملک کی ٹکنولوجی اور اس عمل میں استعمال ہونے والے کل پرزوں کی سپلائی کے لیے ملک  میں ہی مرمت اور اوور ہال (آر او ایچ) سہولتیں  قائم کرنے پر بھی ہے۔

          طیارے کے عام مقصد کے پرزوں جیسے نٹس، بولٹس، تاریں، گیس کٹس ، اسپرنگ وغیرہ سے لیکر پیچیدہ ہائ ٹکنو لوجی کے کل پُرزوں جیسے ایوانکس آلات اور ایئروانجن ایکسےسریز وغیرہ جیسے مختلف طرح کے پُرزوں اور آلات کے لیے بھارتی دیسی طریقہ کار  اپنانے کی زبر دست گنجائش  موجود ہے۔ طیاروں اور نظام کے رکھ رکھاو کے لیے پُرزو ں کو  دیسی طریقہ کاربنانے کے لیے ملک  کے مختلف حصوں میں واقع  بھارتی فضائیہ کے بیس رپیئر  ڈپو(بی آر ڈی ) اور ناشک میں قائم نمبر ایک سینٹرل انڈی نائزیشن اور مینٹی ننس ڈپو (سی آئی ایم ڈی) کے توسط سے کیا جاتا ہے۔

          خود کفالت اور آتم نربھر بھارت مشن پر بھارتی فضائیہ کی توجہ کے حصّہ کے طور پر بھارتی فضائیہ دیسی طریقہ کار کو تیزی سے اپنانے کے ساتھ ساتھ انڈین ایئرو اسپیس اور وزارت دفاع خصوصاً ایم ایس ایم ایز کی حصہ داری کے دائرے کو بڑھا رہی ہے ۔ اس کے لیے بھارتی فضائیہ نے پہلے ہی لگ بھگ 4000پُرزوں کو دیسی طریقہ پر ڈھالنے کی ضرورتوں کی پہچان کر لی ہے۔ دیسی طریقہ کار  کے لیے اہم ضرورتوں میں ایوی ایشن گرڈ فلٹر (ایندھن، ہائڈرولکس  اور نیو میٹک) ایئروانجن  بیئرنگ ، ہائڈرو لک اور نیومیٹک  ہاسس ،ملٹی فنکشن  ڈسپلے، ایوی ایشن سرکٹ بریکرس ، لیمپ فلامنٹس ، اسپارک، پلگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس زبردست دیسی طریقہ کار اپنانے مہم میں بھارتی فضائیہ کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے ایم ایس ایم ایز سمیت بھارت میں ایئرو اسپیس دفاعی صنعتی ساجھےداروں کے لیے زبردست موقع دستیاب ہے۔

          پُرزوں اور مرمت سے جڑے دیگر پروڈکس کی تیاری کے علاوہ بھارتی فضائیہ کی توجہ ہندوستان میں مرمت اور اوور ہال (آر او ایچ )سہولتوں کو قائم کرنے کے لیے دیگر صنعتوں کو بھی ساتھ جوڑنے پر ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کا مقصد ان ہاؤس ایم آر او کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افضائی کے علاوہ سرکاری خزانے کی بھاری بچت کرنا بھی ہے۔ جس سے مرمت کے لیے طے شدہ وقت کم ہو اور دستیاب وسائل کا اس کام میں زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔

          دیسی طریقہ کار اپنانے کے لیے ضرورتوں کی تشہیر کی سہولت کی تجویز کے واسطے اپیل کی جانکاری بی آر او /سی آئی ایم ڈی کے ذریعہ سی پی پی پی  پورٹل کے توسط سے فضائیہ کی ویب سائٹ   indianairforce.nic.in پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ  وزارت دفاع کی ویب سائٹ srijandefence.gov.in میں اعلیٰ ایکس امپورٹ پُرزوں (لاگت کوسٹ 10لاکھ روپے) کی 200 سے زیادہ لائنس کی ایک فہرست ڈالی گئی ہے ۔

          بھارتی فضائیہ کے ایئرو انڈیا کے دوران حال میں میں اپنے اسٹال کے توسط سے دیسی طریقہ کار کی ضرورتوں کی میزبانی پر نمایاں کرے گا۔ دیسی طریقہ کار اور متعلقئہ طور طریقہ کی ضرورتوں کو سمجھنے کے لیے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے مختلف بی آر او کے نمائندے اسٹال میں موجود ہوں گے۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (ش ح۔ح ا۔ ج  (

U-1693



(Release ID: 1698984) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi