وزارات ثقافت
ملک کی وراثت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ایکشن پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
02 FEB 2021 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02فروری/ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت کے مختلف مقاصد میں مختلف اسکیموں کے ذریعہ مختلف ثقافت کی یکجہتی سمیت فن اور ثقافت کی تمام شکلوں کو فروغ دینااور انھیں پھیلانا اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔
وزارت، بھارت کی معقول اور غیر معقول ثقافت کی وراثت سے نمٹتی ہے۔ یہ وراثت یادگاروں اور آرکیلوجی، فوک اور قبائلی آرٹ،ادب ، آثار قدیمہ، لائبریری، موسیقی، رقص اور ڈرامہ سمیت پرفورمنگ آرٹس نیز مصوری کی شکل میں ویژول آرٹس ، سنگ تراشی اور گرافکس سمیت بہت سی لڑیوں کا احاطہ کرتی ہے ۔ ملک کی ثقافتی وراثت کے تحفظ ، اس کے فروغ اور اسے بچانے سے متعلق وزارت کی تمام سرگرمیاں دو منسلک دفاتر ، چھ ذیلی دفاتر اور 34 خود مختار تنظیموں کے ایک نیٹورک کے ذریعہ لاگو کی جاتی ہیں۔ فن اور ثقافت کے پھیلاو اور اس کے فروغ کے لیے وزارت کے واسطے براہ راست بہت سی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ اس کی سرگرمیاں ، پروجیکٹس اور پروگرام، آرکیلوجی ، میوزیم ،آرکائیوز، اینتھروپولوجی، پروفارمنگ آرٹس، پبلک لائبریرز، بدھیسٹ اور تبتی انسٹی ٹیوٹ ،سینٹی نریز اور اینیورسریز، انٹر نیشنل کلچرل ریلیشن، گاندھی ہیری ٹیج مشن کی مختلف اسکیموں کے تحت منعقد کیے جاتے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ح ا۔ ج (
(18.02.2021)
U-1692,
(रिलीज़ आईडी: 1698970)
आगंतुक पटल : 115