وزارت دفاع
دفائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلورو میں ایئر اسٹاف کے سربراہوں کی کانفرنس
Posted On:
02 FEB 2021 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02فروری/بھارتی فضائیہ تین اور چار فروی 2021 کو ایئر فورس اسٹیشن یلاہانکا میں ایئر اسٹاف کے سربراہوں کی کانفرنس(کانکلیو) کی میزبانی کرے گا۔
اس کانفرنس(کانکلیو) کی ایک منفرد حیثیت ہوگی جہاں مختلف ملکوں کے ایئر اسٹاف کے سربراہان ایئرو اسپیس پاور حکمت عملی اور ٹیلی ٹکنولوجکل پیش رفت سے متعلق موجودہ امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔
کووڈ -19 کی صورت حال کے پیش نظر ڈجیٹل میڈیا کے زبردست استعمال کے ساتھ ایک ہائبرڈ شکل میں اس کانکلیو کو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ ایئر اسٹیشن یلا ہنکا میں تین فروری 2021 کو اس کانکلیو کا افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ تقریباً 75 ممالک اس میں شرکت کریں گے ۔
دنیا بھر میں امن اورہم اہنگی برقرار رکھنے کے لیے ملکر کام کرنے سلسلہ میں مختلف ملکوں کے واسطے بڑھتی ہوئی ضرورت کے ساتھ ایئر اسٹاف کے سربراہان کی یہ کانفرنس ایک دوسرے کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ایئرو اسپیس حکمت عملی ، خلائی سرگرمیوں اور فوجی ہوا بازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس کی سخت ضرورت ہے۔
یہ کانکلیو ان دیگر ملکوں کے ساتھ بھارت کے دفاعی تعاون کی ایک مکمل مثال بھی ثابت ہوگی جوایک سفارتی اعلیٰ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور عالمی بنیاد پر دوستی ، آپسی اعتماد اور صلاحیتوں کے وسیلے قائم کرنے کے لیے ایک موقع فراہم کر رہے ہیں اور دفاعی تعاون میں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فوجی ہوا بازی میں مشترکہ مفادات کے شعبے تعمیر کرنے پر بھی اس کانفرنس میں توجہ دی جائے گی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(م ن۔ف ا۔ ج (
U-1691,
(Release ID: 1698963)
Visitor Counter : 89