وزارت خزانہ

تین اعشاریہ نو فیصد جی ایس 2022 ، پانچ اعشاریہ ایک پانچ فیصد 2025، پانچ اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد جی ایس 2020 اور چھ اعشاریہ آٹھ صفر فیصد جی ایس 2060 کی فروخت (دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی

Posted On: 01 FEB 2021 10:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم ؍فروری:  حکومت ہند نے  قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے  2 ہزار کروڑ  روپے  (برائے نام) ایک نوٹیفائیڈ  رقم کے لئے(1) تین اعشاریہ نو چھ فیصد  سرکاری تمسکات 2022، (2) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے  11  ہزار کروڑ  روپے  (برائے نام) ایک نوٹیفائیڈ  رقم کے لئے پانچ اعشاریہ ایک پانچ  فیصد2025  کی سرکاری تمسکات، (3) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے  11 ہزار کروڑ  روپے  (برائے نام) ایک نوٹیفائیڈ  رقم کے لئے پانچ  اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد  2030 کی سرکاری تمسکات  اور  (4) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے 7  ہزار کروڑ  روپے  (برائے نام) ایک نوٹیفائیڈ  رقم کے لئے چھ  اعشاریہ آٹھ صفر فیصد  سرکاری  تمسکات  2060 کی  فروخت (دوبارہ اجراء ) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند  کے پاس  متبادل ہوگا کہ وہ  مندرجہ بالا  ہر ایک تمسکات کے عوض 2 ہزار کروڑ روپے  تک  کا اضافی سبس کرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ نیلامی  بھارتیہ ریزور بینک کے ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی  کی طرف سے کی جائے گی۔ یہ نیلامی 5 فروری 2021  (جمعہ )  کو  کثیر  قیمتی  طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔

تمسکات کی  فروخت کی  نوٹیفائڈ رقم  کا  پانچ  فیصد  تک حصہ اہم افراد اور اداروں کو  الاٹ کیاجائے گا ۔ جیسا کہ  سرکاری تمسکات کی نیلامی میں  غیر مقابلہ جاتی  بولی  کی سہولت  سے متعلق اسکیم  میں بیان کیا گیا ہے۔

نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی  اور غیر مقابلہ جاتی  دونوں طرح کی بو لیوں کو  بھارتیہ ریزور بینک کے  کور بینکنگ سولیوشن  (ای-کوبیر) سسٹم پر ، الیکٹرانک شکل میں 5 فروری 2021  کو  داخل کیا جائے۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10 بج کر 30  منٹ اور صبح  11  بجے کے درمیان  داخل کیا جائے اور  مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح  ساڑھے 10  بجے سے  صبح  ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 5 فروری 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی  8 فروری 2021  (پیر) کو کی جا ئے گی۔

تمسکات  جب اجراء کیا گیا، کے  تحت ، جو  ’مرکزی حکومت کے تمسکات  میں، جب  جاری کئے گئے  لین دین ‘ سے متعلق رہنما خطوط  کے مطابق  تجارت کے لئے اہل ہوں گی، جو  بھارتیہ ریزور بینک نے  بمطابق  سرکلر  نمبر: RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی  2018  کو  جاری  کی تھیں، جیسا کہ  وقتا فوقتا ان میں ترمیم کی گئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- اس- ق ر)

U-1650



(Release ID: 1698617) Visitor Counter : 104


Read this release in: Hindi , English , Manipuri