وزارت خزانہ

 انکم ٹیکس محکمے نے  کولکاتا میں  تلاشی کی کارروائی انجام دی

Posted On: 10 FEB 2021 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍فروری: انکم ٹیکس محکمے نے  کولکاتا میں قائم ادویہ سازی ، تشخیصی خدمات  اور اسپتالوں کے کاروبار میں مصروف کئی گروپوں  کے خلاف  5 فروری 2021  کو  تلاشی اور  ضبطی کی کارروائی انجام دی۔ ان کے خلاف معاملات  محکمے کے  ڈاٹا بیس میں موجود  اعداد وشمار ، ان کے مالی اسٹیٹ منٹ کے تجزیئے ، مارکیٹ انٹلیجنس اور فیلڈ  میں  پوچھ تاچھ کے بعد  سامنے آئے ہیں۔ تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کولکاتا ، ہری دوار  اور بھوبنیشور  میں  17  مقامات سے زیادہ پر انجام دی گئی۔

تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں  کئی  جعلی اکائیوں سے متعلق قابل اعتراض  شواہد  سامنے آئے ہیں، جنہیں  شیئر کیپٹل ؍  غیر  محفوظ قرضوں ،  جائیداد  کی جدید کاری  پر  خرچ کی گئی نقد  رقم وغیرہ  کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔بغیر حساب کتاب والے نقد لین دین  کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران کی گئی پوچھ گچھ کے نتیجے میں  یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ان گروپوں نے  اپنی  بغیر حساب کتاب والی رقم  کے لئے  جعلی کمپنیاں قائم کی تھیں۔ گروپ کو  نقد  قرض فراہم کرنے  میں سہولت  فراہم کرنے والے  ایک فائنانس بروکر  کا  بھی پتہ چلا ہے جس نے  لین دین کی تصدیق کی تھی۔

اب تک  300 کروڑ   روپے کی آمدنی چھپا نے  کا پتہ  چلا ہے ، 87  لاکھ روپے نقد  اور 61 لاکھ روپے کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں، جب  کہ 8  بینک لاکر  سیل کردئے گئے ہیں۔ جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، انہوں نے 50 کروڑ روپے کی  بغیر حساب کتاب والی آمدنی کا اقرار کیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-و ا- ق ر)

U-1614


(Release ID: 1698387) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri