ریلوے کی وزارت
’میری سہیلی‘ پہل
Posted On:
10 FEB 2021 5:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍فروری:ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) میں پورے جنوب مشرقی ریلوے میں ٹرینوں میں خواتین مسافروں کی سکیورٹی کے لئے تجرباتی طور پر ’میری سہیلی‘ پہل کا اسی زون نے آغاز کیا تھا۔ خاتون مسافروں میں سکیورٹی کا احساس پیدا کرنے میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس پہل کو 17 اکتوبر 2020 سے بھارتی ریلوے کے تمام نیٹ ورک میں تمام زونل ریلوے میں شروع کیا گیا۔ میری سہیلی پہل کا آغاز تمام خاتون مسافروں کو ، ان کے سفر شروع ہونے سے ان کے سفر کے خاتمے کے اسٹیشن تک تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس کو نافذ کرنے کے لئے تمام زونل ریلوے میں خواتین آر پی ایف اہلکاروں کی ٹیمیں متعین کی گئیں۔ سردست آر پی ایف کی 1176 خاتون اہلکار پورے بھارتی ریلوے نیٹ ورک میں یومیہ بنیاد پر اس مقصد کے لئے تعینات کی جاتی ہیں۔
ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 58 کے تحت ٹرینوں میں خاتون مسافروں کے لئے سیٹوں کو مخصوص کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے مسافر ٹرینوں کو بھارتی ریلوے نے مسافر خواتین کے لئے مندرجہ ذیل سیٹوں کو مخصوص کیا ہے۔
1- طویل فاصلے والی میل ؍ ایکسپریس ٹرینوں میں سلیپر کلاس میں 6 برتھ کا ریزرویشن کوٹہ اور غریب رتھ ؍ راجدھانی؍ دورنتو ؍ پوری طرح اے سی ایکسپریس ٹرینوں میں تھری اے سی کلاس میں خاتون مسافروں کے لئے، چاہے وہ تنہا سفر کر رہی ہیں یا گروپ کے ساتھ ہوں، 6 برتھ کا ریزرویشن کوٹہ ۔
2- سلیپر کلاس میں ہر ڈبے میں 6 سے 7 نچلی برتھ کا ریزرویشن کوٹہ ، جب کہ ایئر کنڈیشن تھری ٹیئر ( 3 اے سی) میں 4 سے 5 نچلی برتھ اور ایئر کنڈیشن 2 ٹیئر (2 اے سی) کلاس میں ہر ڈبے میں 3 سے 4 نچلی برتھ کا کوٹہ، (ٹرین میں ڈبوں کی تعداد پر منحصر) ۔ اس کے علاوہ بزرگ شہریوں ، 45 سال اور اس سے زیادہ کی عمر والی خواتین اور حاملہ خواتین کے لئے کوٹہ۔
3- زیادہ تر طویل فاصلے والے میل ؍ ایکسپریس ٹرینوں میں دوسرے درجے کی لگیج کم گارڈ کوچ (ایس ایل آر) میں خواتین کے لئے دوسرے درجے میں گنجائش۔
4- ای ایم یو ( الیکٹریکل ملٹیپل یونٹ) ، ڈی ایم یو (ڈیزل ملٹیپل یونٹ) ایم ایم ٹی ایس (ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم) ٹرینوں میں خاتون مسافروں کے لئے غیر ریزرو خصوصی کوچ ؍ کمپارٹمنٹ کا کوٹہ جو مانگ اور گنجائش کی دستیابی پر منحصر ہوتا ہے۔
خواتین آر پی ایف اہلکاروں سمیت خواتین کے مسافر ڈبوں میں آر پی ایف کے گارڈوں کی تعیناتی کا فیصلہ متعلقہ ٹرینوں ؍ سیکشن ، وقت ، علاقے کا محل وقوع، علاقے میں خطرے کے امکانات اور ماضی میں جرائم کے اعداد وشمار کے تجزئے وغیرہ کے بعد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تعیناتی میں وقتا فوقتا تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ البتہ بڑے شہروں میں چلنے والی خواتین اسپیشل ٹرینوں کو خاتون آر پی ایف اہلکاروں کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
سر دست مغربی اور وسطی ریلوے میں 14 خواتین کے لئے خصوصی ٹرینیں ہیں، جو ممبئی کے علاقے میں چلائی جارہی ہیں۔ ان کے علاوہ 20 ٹرینی ایسی ہیں جن میں تین تین ڈبوں کو خو اتین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ جنوبی ریلوے میں چنئی علاقے میں چلنے والی 21 ٹرینوں میں سے 12 ٹرینوں میں 6.5 ڈبے ، 9 ٹرینوں میں 5.5 ڈبوں کو خواتین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ریلوے ، کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-و ا- ق ر)
U-1616
(Release ID: 1698386)
Visitor Counter : 183