وزارت خزانہ

 ڈی جی جی آئی گرو گرام نے  69 کروڑ  روپے سے زیادہ  لاگت پر ٹیکس  کا قرض  دھوکے سے  حاصل کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا

Posted On: 10 FEB 2021 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍فروری: ہریانہ میں  گرو گرام زونل یونٹ کے  جی ایس ٹی  انٹلیجنس  کے  ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی جی آئی ) نے  حقیقی طور پر  اشیاء یا خدمات  کی سپلائی کے بغیر  رسید  ؍  انوائس کو جاری کرکے  لاگت  پر ٹیکس  کا قرض  دھوکے سے حاصل کرنے کے الزام میں  نئی دہلی کے رہنے والے  سریندر کمار گپتا کو گرفتار کیا ہے۔

اب تک  کی گئی تفتیش  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  میسرز  مسٹک ایگزم پرائیویٹ لمیٹڈ ، میسرز لینڈ مارک ٹریڈرس پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ڈائریکٹر اور میسرز  جے کے ایم امپیکس کے کنٹرولر  سریندر کمار گپتا نے  اپنی مذکورہ بالا  کمپنیوں  ؍ فرموں  کی اشیاء  کی جعلی  رسیدیں  اور دستاویز  ات  جمع کی تھیں ، جب کہ  یہ کمپنیاں اُن کے دیئے  ہوئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔ سریندر کمار گپتا نے  جعلی آئی ٹی سی  بر آمدات کرنے والی کئی کمپنیوں کو بھی بھیجی ہیں، جنہوں نے دھوکہ دہی کے ذریعے  ایسی  آئی ٹی سی  استعمال کرتے ہوئے آئی جی ایس ٹی ریفنڈ حاصل کیا ہے۔

دہلی ؍ گرو گرام  میں متعدد مقامات پر  کی گئی تحقیقات  اور دستاویزی ثبوت سے ظاہر ہوتا ہے کہ سریندر کمار گپتا  جعلی آئی ٹی سی  حاصل کرنے  کے ریکٹ کا  کلیدی  ملزم ہے۔

اسی مناسبت سے سریندر کمار گپتا کو 5  فروری 2021  کو گرفتار کیا گیا اور  اُسے  نئی دہلی کے تہاڑ کمپلیکس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا، اب تک کی گئی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ  مذکورہ لین دین میں  600  کروڑ روپے سے زیادہ  کی قدر والی اشیاء  کی دستا ویزات بنائی گئیں اور  ان اکائیوں نے  69 کروڑ روپے سے زیادہ کی جعلی آئی ٹی سی  حاصل کیں۔

  معاملے کی  مزید تحقیقات   کی جارہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-و ا- ق ر)

U-1613



(Release ID: 1698385) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi